ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
ضمیمہ نمبر 2 خانقاہ امدادیہ تھانہ بھون سی شنبہ محرم الحرام 1358 ھ مطابق 28 فروی 1939 ء بعد نماز ظہر ایک جلسہ میں شرکت کی دعوت : ( 2 ) مجلس عام میں جناب مولوی منفعت علی صاحب وکیل سہانپور جناب مولوی عبدالرحمن صاحب وکیل پٹنہ اور بہت سے حضرات حاضر تھے ایک خاص مقام سے ایک خاص اہم جلسے میں شرکت کی دعوت کا خط آیا تھا جس میں یہ بھی لکھا تھا کہ اگر جناب والا شرکت نہ فرماسکیں تو اپنی طرف سے کسی کو بھیج دیں - اس سے پہلے اسی جلسہ میں اشاعت کے واسطے ایک خاص مضمون بھیجنے کے لئے جناب مولانا ظفر احمد صاحب اور جناب مولوی شبیر علی صاحب نے اجازت طلب کی تھی - لیکن حضرت والا نے منضور نہیں فرمایا تھا اب یہ خط آیا تو حضرت والا ن جناب مولوی شبیر علی صاحب کے پاس بھیج دیا جناب ممدوح نے اس کا جواب لکھ کر ملا حظہ عالی کے لئے پیش کیا - حضرت والا نے مصالح بیان فرماتے ہوئے جواب بھیجنا مناسب خیال فرمایا - جلسہ میں شرکت پر خدام کا اصرار بعد عشاء جناب مولوی منفعت علی صاحب اور جناب مولوی عبد الرحمن صاحب کی رائے ہوئی کہ جواب جانا چاہئے اور اس کے لئے جناب مولوی شبیر علی صاحب کے ذریعہ سے حضرت اقدس کی گرامی خدمت میں عرض کیا جائے - چنانچہ دونوں حضرات اس خادم کو لے کر جناب مولوی شبیر علی صاحب کے پاس گئے وہاں جناب مولانا ظفر احمد صاحب تشریف رکھتے تھے - ان دونوں صاحبوں نے واقعات بیان کئے ضرورت ظاہر کی اور جواب بھیجنے کے