ملفوظات حکیم الامت جلد 29 - یونیکوڈ |
سے وقتا فوقتا پوچھتے رہے - عرض کیا میں ہر ہفتہ شاملی سے آتا رہوں گا - مہمانوں کو بعض قواعد کا پابند بنانا : فرمایا اگر جمعہ کے دن آنا ہوا کرے تو کھانا ساتھ لے کر آیا کرنا اور اگر اور کسی دن آؤگے تو اگر ممکن ہوا تم ہم کھلا دیا کریں گے - ہم نے لوگوں سے کہہ رکھا ہے کہ جو کوئی جمعہ کے دن آوے گا تو وہ ہمرا مہمان نہیں - وہ نماز یا جمعہ کے لئے آیا ہے تو اپنے کام کو آیا ہے نیز جمعہ کے دن قریب مواضع سے بڑے کثرت سے آدمی آتے ہیں تو میرے کوئی لنگر خانہ تھوڑا ہی ہے کہ گھر سے بھوکے چلے آؤ اور یہاں کھا جاؤ - اور آتے ہیں اپنے کام لے لئے کسی پر کیا احسان ہے اور اس میں ان کو کچھ وقت نہیں کہ گھر سے کھانا کر چلا کریں - ہاں جو لوگ دور سے آتے ہیں اور میرے ہی پاس آتے ہیں وہ کسی دن آویں میرے مہمان ہیں اور میں تمہیں شجرہ دوں گا - اگر تمہیں پڑھنا آتا ہے تو خود پڑھ لیا کرنا نہیں تو کسی دوسرے آدمی پڑھے لکھنے سے کبھی کبھی سن لیا کرنا اور تم کسی سے قرآن شریف اور بہشتی زیور پڑھ لو ذیقعدہ 1332 ھ بعد نماز مغرب در مدرسہ روز جمعہ فوائد و نتائج ( 1 ) طالب کی جانچ : حضرت والا کا طرز عمل بیعت کرنے میں یہ ہے کہ بلا کچھ شوق و طلب دیکھے ہوئے بیعت نہیں کرتے - اس شوق اور خلوص کی جانچ کے لئے امتحان فرماتے ہیں - اس کا ماخذ یہ آیت ہے احسب الناس ان یتکوا ان یقولوا آمنا وھم لا یفتنون و لقد فتنا الذین من قبلھم فلیعمن اللہ الذین صدقوا اق لیعلمن الکذبین ترجمہ : کیا لوگوں کا گمان یہ ہے کہ زبان سے یہ کہہ کر کہ ہم مسلمان ہوگئے چھوڑ دیئے جاویں گے اور ان کا امتحان نہ کیا جاوے گا - حالانکہ ہم نے پہلے لوگوں کا بھی امتحان کیا تھا - پس ضرور اللہ تعالیٰ معلوم کرے گا سچوں کو اور ضرور معلوم کرے گا جھوٹوں کو - اس امتحان کے لئے کوئی قاعدہ منضبط نہیں ہوسکتا - جانچ کے بعض طریقے : بعض لوگ سیدھے سادھے ہوتے ہیں ان کا مافی الضمیر آسانی سے اور جلد معلوم ہو