ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
چاہیے ۔ غلبہ قبض کا علاج فرمایا کہ قبض کے غلبہ کی حالت میں اکسیر ہدایت ترجمہ کیمیائے سعادت میں یا ثلاثین ترجمہ اربعین میں کتاب الرجاء یعنی خدا کی رحمت کی امید کا مضمون بار بار دیکھنا چاہیے ۔ شوق کا فقدان سالک کو مضر نہیں ایک طالب کو تحریر فرمایا کہ مذموم حالت دو ہیں ۔ ایک معصیت ، دوسری غفلت ،رہا غلبہ ( جوش وخروش ) اور شوق یہ حالت عارضہ میں سے ہے ۔ اس کا فقدان سالک کو مضر نہیں اور نہ یہ کیفیت بعینہ قائم وداقائم رہ سکتی ہے حجابات کا آپ کو شبہ ہوگیا ہے وہ محض وہم ہے اور کچھ نہیں ۔ اپنے کام میں سہولت اور راحت سے لگے رہئیے ، پریشانی سے البتہ قلب ضعیف ہوجاتا ہے جس میں مضر ہونے کا احتمال ہے ۔ ایک طالب کو تحریر فرمایا کہ نہ آپ مریض نہ علاج کے محتاج البتہ فن کے نہ جاننے سے اپنی صحت کی خبر نہیں ، سو یہ بھی کوئی ضرر کی بات نہیں ۔ قبض کا ایک سبب امتحان ہے ایک طالب کو تحریر فرمایا کہ قبض کے اسباب مختلف ہیں اور معالجات بھی مختلف ۔ اگر آپ سے کوئی معصیت نہیں ہوئی اور غیر جنس لوگوں سے اختلاط بھی نہیں ہوا تو اس کا سبب امتحان ہے تو کل اور صبر سے کام لیجئے استغفار کی کثرت رکھئے اور میرے مواعظ اور تربیت السالک دیکھئے کہ رحمت حق متوجہ ہو ۔ غیر اختیاری امور کا علاج تفویض ہے ایک طالب کو فرمایا کہ جتنے کام اختیار میں ہیں کئے جائیں ۔ اور جو امر غیر اختیاری میں پیش آئے اس میں ذرا جنبش نہ کریں نہ کچھ تجویز کریں بس خدا کے سپرد کر کے خاموش رہیں وساوس سے پریشانی کا علاج فرمایا کہ وساوس کوئی پریشانی کی چیز نہیں ۔ پریشانی سے قلب ضعیف ہوجاتا ہے جس سے دونا ہجوم ہوجاتا ہے بجز بے پروائی اور بے التفائی کے اور تدبیر نہیں بلکہ بہتر ہے کہ اس پر خوش ہو اس سے