ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
اس سے پھر شاخیں چلی ہیں یہ قادیانی اس نیچر یت ہی کا اول شکار ہوا آخر یہاں تک نوبت پہنچی کہ استاد یعنی سرسید احمد خاں سے بھی بازی لے گیا کہ نبوت کا مدعی بن بیٹھا ، غلام احمد ایسا بچہ نہ تھا ۔ قصدا ایسا کیا شروع میں گو ممکن ہے کہ دھوکا ہوا ہو لیکن آخر میں تو اپنی بات کی بچ اور اس پر ہٹ اور ضد ہوگئی تھی غرض کہ ہے یہ نیچریت ہی سے ناشی ۔ امارت میں خاصہ ہے تبعید مساکین کا فرمایا کہ جس قوم کے مزہبی راہبر امیر ہوں گے وہ مذہب اور قوم گمراہ ہوجائیگی اس لئے کہ ان کو تو ضرورت قوم سے واسطہ رکھنے کی رہے گی نہیں ۔ اور جب واسطہ نہ رہا تو گمراہ ہونا قریب ہے ہی اس کا یہ سبب ہے بلکہ امارت میں خاصہ ہے تبعید مساکین کا ۔ دل میں نہ کینہ ہے نہ بغض وعداوت فرمایا کہ اللہ کا شکر ہے کہ باوجود بہت لوگوں کے ستانے کے اور بدنام کرنے کے میرے دل میں نہ کسی کے طرف سے کینہ ہے نہ کیٹ ، نہ بغض وعداوت ۔ اللہ تعالٰی بلا زبان متکلم ہیں ایک نوجوان ہندو نے ایک سوال کی اجازت چاہی ، میں نے اجازت دی کہنے لگا کہ اہل اسلام کا عقیدہ ہے کہ کلام اللہ خدا کا کلام ہے اور کلام ہوتا ہے زبان سے جو ایک عضو ہے اس کے ساتھ یہ بھی عقیدہ ہے کہ خدا تعالٰی جو ارح اور اعضا سے منزہ ہیں ، خدا تعالٰی نے کلام کیسے کیا ، میں نے کہا کہ زبان سے کلام کرتے ہیں تو ہم تو متکلم بواسطہ زبان کے ہوئے اور اصل متکلم زبان ہوئی تو اب اگر تکلم کے لئے زبان کی ضرورت ہے تو زبان جو متکلم ہے اس کیلئے زبان ہونا چاہیئے مگر اس کے زبان نہیں اور وہ پھر بھی متکلم ہے اس سے ثابت ہوا کہ زبان کو تکلم کے لئے زبان کی ضرورت جوکہ ایک گوشت کا لو تھڑا ہے وہ اس پر قادر ہوکہ وہ بدون زبان کے متکلم ہوسکے اور خدا کو اتنی بھی قدرت نہ ہوکہ بدون زبان کے متکلم ہوسکیں ۔ یہی تقریر آنکھ ، کان سب پر حاوی ہوسکتی ہے ۔