ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
دلفریباں بناتی ہمہ زیور بستند دلبر ماست کہ باحسن خداداد آمد عقل سلیم کیا ہے فرمایا کہ ایسی عقل جو محبوب سے دوری پیدا کردے وہ عقل نہیں بلکہ پر لے درجے کی بدعقلی ہے اور محبوب سے واصل کرے وہ دیوانگی بھی ہے تو ہزار عقلوں سے افضل ہے ، نری عقل و ذکاوت سے کیا کام چل سکتا ہے جب کہ اطاعت و محبت نہ ہو اسی کو فرماتے ہیں فہم و خاطر تیز کردن نیست واہ جز شکستہ می نہ گیرد فضل شاہ صراط مستقیم بس ایک ہے بس راستہ صرف ایک ہی ہے کہ محبت اور اطاعت کے ساتھ احکام شریعت کے سامنے اپنے کو پیش کردو اور بجز اس کے کوئی راستہ نہیں کیونکہ ادھر ادھر بھٹکتے پھرتے ہوئے کہیں راستہ نہ ملے گا ۔ فرمایا کہ بزرگوں کی شان میں بدزبانی یا ان کی طرف بدگمانی کرنا نہایت ہی خطرناک چیز ہے میں یہ نہیں کہتا کہ بزرگوں کے معتقد بنو ۔ معتقد ہونا فرضٰ نہیں مگر بدزبانی اور بدگمانی سے بچنا البتہ فرض ہے ایک ادب مجلس طعام فرمایا کہ یہ مجلس طعام کے آداب کے خلاف ہے کہ ایسا کیا جائے کہ جس سے دماغ پر تعب ہو، کھانے کا وقت فراغ اور تفریح کا وقت ہوتا ہے اس وقت تفریح ہی کی باتیں کرنا مناسب ہے اسی طرح میزبان کو یہ حق نہیں کہ مہمان سے ایسا کوئی سوال کرے جس سے اس کے قلب پر بار یا گرانی ہو ۔ نصف سلوک فرمایا کہ انسان کو چاہیے کہ بات ایسی نہ کرے کہ جس سے دوسرے کو اذیت پہنچے ۔ یہ نصف سلوک بلکہ ایک معنیٰ کے کل سلوک ہے ۔ ایک خاص حالت میں ہر چیز کو زوال ہے فرمایا کہ حکومت ہی کی کیا تخصیص ہے ایک خاص حالت میں ہر چیز کو زوال ہے چاہے وہ حکومت ہو یا قوت اور شجاعت ہو مال ہو ، عزت ہو ، جاہ ہو ، علم ہو ،کمال ہو ۔ اور وہ خاص حالت یہ ہے کہ یہ