ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
اسب سے بھی شفائے غیظ کا معاملہ جائز ہے ۔ ایک مسئلہ کفر کی تحقیق تحقیق : فرمایا کہ اگر ایک شخص نے بیس برس تک ایک مقام پر امامت کی اور پھر یوں کہنے لگا کہ میں کافر تھا ۔ تو اس موقع پر فقہاء نے لکھا ہے کہ پچلی نمازیں سب کی اداء ہوگیئں اور اس کلمہ سے وہ اب کافر ہوگیا اس وجہ سے اب اس کا اعتبار بھی نہ کیا جائے گا کیونکہ ممکن ہے کہ مسلمانوں کے پریشان کرنے کیلئے کہتا ہو اور بیس برس پہلے سے وہ کافر نہ ہو مسلمان ہو اور ابھی کافر ہوا ہو عدم تکبر امریکہ کی بھی منتہائے تہزیب ہے تحقیق : فرمایا کہ شریعت کا احسان ہے کہ امریکہ کی جو منتہائے تہزیب ہے اسلام نے اس کا سبق سب سے پہلے پڑھایا کہ تکبر نہ کیا کرو گھر کے کام اپنے ہاتھ سے کرلیا کرو چنانچہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اکثر کام اپنے دست مبارک سے کرلیا کرتے تھے ۔ دودھ خود دودھ لیتے تھے ۔ نعل مبارک میں تسمہ خود لگا لیتے تھے ۔ ترکاری خود تراش لیتے تھے ۔ عقیدے میں اپنے فہم کے موافق مکلف ہونا تحقیق : چنانچہ ایک نباش نے مرنے کے وقت اپنے لڑکوں کو وصیت کی تھی کہ اگر میں مرجاؤں تو مجھے جلا دینا اور آدھی راکھ ہوا میں اڑا دینا اور آدھی پانی میں بہا دینا ، اگر اللہ تعالٰی مجھ پر قادر ہوگیا تو پھر خوب ہی سزا ہوگی ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے قدرت میں شک تھا اور پھر بھی اس کی مغفرت ہوئی ۔ بات یہ ہے کہ ہر شخص کا علم وفہم جدا ہوتا ہے وہ شخص مطلق قدرت کو تو مانتا تھا مگر اس کا کوئی خاص درجہ اس کے علم میں نہ تھا اور پھر خشیت بھی تھی جبھی تو اس نے یہ تدبیر کی مگر یہ مسئلہ اس کی سمجھ میں نہ آیا کہ حق تعالیٰ ہوا اور راکھ کو جدا کرکے بھی موجود کرسکتے ہیں وہ بیچارہ یہی سمجھا کہ شاید اس عمل سے بچ جاؤں ۔ خشیت کی وجہ سے اس کی مغفرت ہوئی ۔ دوشقوں میں غیبت کا عدم تحقیق تحقیق : فرمایا کہنے والے کو اگر یہ یقین ہوجائے کہ جو تذکرہ میں ( کسی کی نسبت ) کررہاہوں