ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
فلم کمپنی کا آلہ لہو ولعب ہونا ظاہر ہے اور آلات لہو کو مقاصد دینیہ میں برتنا سخت اہانت واستحنفاف ہے دین کا (مسئلہ فقہ ) ناز کرنا اپنے کسی کمال پر بڑی ہی بری بلا ہے ہمارے تو کیا حقیقت ہے خود حضور ﷺ کو خطاب ہے لئن شئنا لنذھبن بالذی اوحینا الیک جس سے علم پر ناز کرنے کے جڑا کھڑتی ہے اور ارشاد ہے لولا ان ثبتناک لقد کدت ترکن الیھم شیئا قلیلا اس سے عمل پر ناز کرنے کی جڑا کھڑتی ہے ۔ علامت محرومیت نیاز پیدا کرنا نیاز پیدا کرنے کی کوشش کرو ۔ پہلا قدم اس طریق میں فنا ہونا اور اپنے کو مٹا دینا ہے اگر یہ بات پیدا نہ ہوئی تو وہ محض محروم ہے ۔ مشورہ کی مصلحت اگر کسی کا شیخ زندہ نہ ہو وہ بھی مشکلات میں اپنی رائے سے فیصلہ نہ کرے بلکہ اس کو اپنے چھوٹوں سے مشورہ کرنا چاہئے ۔ غرض چھوٹے بڑوں کا اتباع کریں اور بڑے چھوٹوں سے مشورہ لیں ۔ اس امت کے چھوٹے بڑے سب کام کے ہیں ۔ اس رائے کا ماخذ حق تعالٰی کا یہ ارشاد ہے وشاورھم فی الامر حضور ﷺ کو صحابہ سے مشورہ کرنے کا حکم ہے لیکن یہ حکم نہیں کہ ان کے مشورہ کے بعد آپ کا جو ارادہ ہوجائے اللہ پر توکل کر کے اس پر عمل کرلیجئے ۔ اہل شوریٰ کی رائے کا اتباع ضروری نہیں ، مشورہ کا حکم محض اس لئے ہے کہ اس کی برکت سے حق کا واضح ہوجاتا ہے ، خواہ مشورہ دینے والوں کی رایوں میں سے کسی ایک کا حق ہونا واضح ہوجائے ۔ یا سب رایوں کے سننے سے کوئی اور صورت ذہن میں آجائے جو حق ہو ۔ شیخ کی ناراضی و تکدر شیخ کی ناراضی وتکدر سے گو آخرت میں موخذہ نہ ہو کیونکہ ہو نبی نہیں ہے جس کی ناراضی سے گناہ ہو مگر تجربہ یہ ہے کہ ایسے شخص کو دنیا میں کبھی چین نصیب نہیں ہوتا ، چنانچہ حضرت جنید حیسن بن منصور