ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
تعلق ہوتا ہے ۔ مگر یہ ایک مرض ہے ان کو روپیہ سے حظ مقصود ہوتا کہ میں اتنے روپے کا مالک ہوں ۔ روپیہ سے تعلق اور حظ پر ایک بنئیے کی حکایت یاد آئی کہ وہ بیمار تھے ۔ روپیہ کثرت سے پاس تھا مگر علاج نہ کراتا تھا ۔ دوست احباب کے زور دینے پر بمشکل علاج پر آمادہ ہوا ، مگر اس طرح کہ لوگوں سے پوچھا ، پہلے علاج کا تخمینہ کرالو ، کیا خرچ ہوگا ۔ چنانچہ تخمینہ کرایا گیا ۔طبیب کو بلا کر نبض دکھلائی ، نسخہ تجویذ ہوا ۔ مدت استعمال کا تخمینہ ہوا ، قیمت کی تحقیق کی گئی اور حساب لگا کر بتایا گیا کہ اس قدر صرف ہوگا ، کہا کہ اب دیکھو کہ مرنے پر کیا صرف ہوگا ، وہ بتلایا گیا اس قدر صرف ہوگا تو کہتا ہے بس اب تو یہی رائے ہوئی ہے کہ مرجائیں کیونکہ علاج میں روپیہ زائد صرف ہوگا اور مرنے میں کم ۔ واردات کی مخالفت موجب خسران ہے یا حرمان ذہانت کب نعمت ہے ؛ تحقیق : ذہانت بھی خدا داد چیز ہے اور بڑی نعمت ہے بشرطیکہ حدود میں رہ کر محل پر صرف کی جائے ، ورنہ خرابی اس سے زیادہ پیدا ہوتی ہے ۔ تحقیق : واردات کی مخالف معصیت تو نہیں مگر اس مخالفت سے دنیاوی ضرر کچھ ہوتا ہے پھر ممکن ہے کہ یہ ضرر کبھی مفضی ہوجائے ضرر دینی کی طرف ۔ مثلا پہلے معاصی کے مواقع میں ، ہمت مقاومت کی ہوسکتی ہے مگر طبعی کسل ہوگیا جو محض ضرر بدنی ہے اس کسل سے طاعات کو جی نہیں چاہتا اور اس کا نتیجہ یہ ہوا یہ عمل سے باز رہا ۔ اگر وہ عمل واجب تھا تو خسران ہوا اور اگر واجب نہ تھا تو حرمان ہوا ۔ سکون کا بہترین اور سہل طریقہ تحقیق : سکون کا بہترین اور سہل طریقہ تسلیم و تفویض وافتقارو انکسار ہے جس کو مولانا رومی فرماتے ہیں فہم و خاطر تیز کردن نسیت راہ ٭ جز شکستہ می نگیر و فضل شاہ ہر کجا پستی است آب آ نجا رود ٭ ہر کجا مشکل جواب آنجا رود ہر کجا دودے دوا آں جا رود ٭ ہر کجا رنجے شفاآں جا رود