ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
وکیفیت ہے نہ کشف وکرامت ہے پھیکا پھاکا طرز ہے جیسے سمندر کی مچھلی کہ خود اس کے اندر نمک ہوتا ہے اوپر سے نمک ڈالنے کی ضرورت نہیں ہوتی لیکن اسی کے اندر کا نمک پکنے کے بعد کھلتا ہے پس یہاں بھی اوپر کا نمک نہیں ہے مگر اندر ہے جو پکنے کے بعد کھلتا ہے لہذا پکانا شرط ہے یعنی عمل میں کوتاہی نہ کرنا اور حضرت والا کے ارشاد فرمودہ کے مطابق کرنا کیونکہ اس طریق میں حسب الارشاد حضرت والا کا ہی کام چلتا ہے کارکن کاربگز راز گفتار ٭ اندریں راہ کارباید کار قدم بایداندر طریقت نہ دم ٭ کہ اصلے ادرادوم بے قدم سعی ناکردہ دریں راہ بجائے نرسی ٭ مزد اگرمی طلبی طاعت استاد بہ بر حضرت والا یہ بھی فرمایا کرتے ہیں کہ اگر قاعدے سے کام کیا جائے تو حضرت حاجی صاحب کے سلسلہ میں وصول بطریق جذب ہوتا ہے بطریق سلوک نہیں ہوتا ۔ اور یہ جزب برکت ہے اتباع سنت کی کیونکہ اتباع سنت کا ثمرہ بوجہ تشبیہ بالحبوب کے محبوب عنداللہ ہے اور محبوبیت کے لئے جذبہ لازم ہے ۔ منساسبت شیخ پیدا کرنا فرمایا کہ شیخ سے مناسبت پیدا کرنے کا طریقہ اس کے افعال واحوال کا تتبع اور استحضار اور اتباع ہے اور مناسبت پیدا ہونیکے بعد پھر شیخ کو خود ظہار اسرار کا جوش ہوتا ہے ۔ انسداد سوء ظن وغلودر حسن ظن فرمایا فہرست اجازت سے کسی کا خارج کرنے بناء انقطا خبر کے سبب انتقاء علم اہلیت ہے نہ کہ علم انتقاء اہلیت اور کسی کو داخل کرنے کی بناء ظن غالب ان اوصاف مذکورہ درجہ کاملہ کی توقع ہے جیسے علوم درسیہ کی سند کی بناء اسی کی نظیر ہے اجازت کا مطلب ف ۔ مطلب یہ کہ جیسے علوم درسیہ میں سند فراغ دی جاتی ہے اس کا مطلب یہ نہیں ہوتا کہ ابھی