ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
یہی ہے کہ چھوٹے تو اپنے کو چھوٹا نہیں سمجھتے اور بڑے ان کو چھوٹا سمجھتے ہیں پھر لطف کہاں ، بے لطفی ہی ہوگی ۔ سوئیاں پکانا کھانا عید کے روز بدعت نہیں فرمایا کہ ایک بار مجھ کو عید کے روز شیر پکانے کے متعلق بدعت کا شبہ ہوا میں نے حضرت مولانا محمد یعقوب رحمتہ اللہ کو لکھا ، حضرت نے جواب میں فرمایا کہ ایسے امور میں زیادہ کاوش نہیں کرنا چاہیے ۔ لوگ بدنام کرتے ہیں ۔ اور عید کے روز سوئیوں کے پکانے کوکوئی عبادت اور دین نہیں سمجھتاجس سے بدعت کا شبہ ہو ۔ تلدر معلم کا نتیجہ فرمایا کہ یہ سم قاتل ہے کہ معلم کومکدر کیا جائے اس حالت میں خاک نفع نہیں ہوتا بلکہ نفع بھی برباد ہوجاتا ہے ۔ عقل کی ضرورت فرمایا کہ اتفاق کیلئے عقل ضرورت ہے عقل سے کام لو ، یہ تعویذ کا کام نہیں ۔ اصل چیز یہی احکام ہیں فرمایا کہ اللہ کا شکر ہے اور اپنے بزرگوں کی دعا برکت سے اللہ تعالٰی نے قلب میں دین کی محبت اور عظمت پیدا فرما دی حق کے قبول کرنے میں اپنی کوئی مصلحت نظر میں نہیں رہتی ۔ اور ہماری مصلحت ہے ہی کیا چیز ۔ اصلی مصلحت تو احکام شرعیہ ہی کی ہے ۔ اور اصل چیز یہی احکام ہیں اور ہم محض اس کے تابع ہیں ۔ خلاصہ تعلیم انگریزی فرمایا اس منحوس تعلیم انگریزی کا یہ اثر ہے کہ اس میں بجز کبرکے اور کچھ نہیں لینے آپ کو بڑا سمجھتے ہیں ۔ دوسروں کو چھوٹا سمجھتے ہیں یہ خلاصہ ہے اس تعلیم انگریزی کا ۔