ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
کو ضرور غصہ آئے گا ۔ (59) سفارش کے شرائط فرمایا کہ سفارش سے طبیب خاطر کا اثر ہوتو جائز ہے کیونکہ اس اثر میں اذیت نہیں ہوتی اور اگر یہ گمان ہو کہ وہ سفارش کرنے والے کے خلاف نہ کرنے پرمجبور ہوگا تو سفارش سے ایسا اثر ڈلوانا چائز ہے (60) فرمایا کہ بحمداللہ تعالٰی کسی وقت موقعہ پر حضرت حاجی صاحب کومیری طرف سے کسی قسم کی گرانی نہیں ہوئی ۔ (تعلیم عدم گرانی شیخ ) (61) فرمایا کہ مضمون میں زیادہ اختصار بھی روکھا پن ہے ۔ (62) فعل کی نسبت عقلا علت قریبہ کی طرف کی جاتی ہے فرمایا کہ افعال کو بندہ کے اختیار کی طرف جو منسوب کیا جاتا ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ فعل کی نسبت عقلا علت قریب کی طرف کی جاتی ہے اور افعال کی علت قریبہ اختیار عبد ہی ہے اور اختیار عبد کی علت اختیار حق ہے اس لئے اختیار حق ان افعال عبد کی علت بعیدہ ہوئی نہ کہ قریبہ ۔ (63) فرمایا کہ اس مراقبہ سے زیادہ آسان اور سہل کرنے والا مصیبت کا اور کوئی طریق ہی نہیں کہ اس کو سوچ لیا جایا کرے کہ اس مصیبت میں ثواب ملے گا جہاں یہ سوچا کہ اس میں ثواب ہوگا بس ساری تکلیف گھل جاتی ہے پھر کچھ تکلیف ہی نہیں رہتی ۔ (64) کیفیات کا فقدان قابل قلق نہیں ایک صاحب نے لکھا تھا کہ میرے اعمال کے معنی (یعنی کیفیات ) نہیں ۔ فرمایا کہ کیفیات جن کو معنی کہا گیا ہے یہ کوئی چونکہ نظر آئی ہیں ۔ یعنی محسوس ہوتی ہیں اس لئے یہ معنی ہے ہی نہیں تو ان کے فقدان کا کیا قلق بلکہ یہ کیفیات صورت ہیں اور معنی وہ ہوتے ہیں جو نظر نہیں اتے ۔۔ (65) مامور بہ محبت عقلیہ ہے نہ کہ محبت طبعیہ فرمایا کہ یہ جو حدیث میں آتا ہے لا یومن احدکم حتی اکون احب الیہ من والدہ