ملفوظات حکیم الامت جلد 22 - یونیکوڈ |
جبلی صفات سب محمود ہیں ملکات رذیلہ کے متعلق حضرت والا وعلی حضرت حاجی صاحب کا یہ ارشاد بھی نقل فرمایا کرتے ہیں کہ انسان کے اندر جتنی جبلی صفات ہیں وہ سب محمود ہیں البتہ ان کا بے موقع استعمال کرنا مذموم ہے شیوخ کا ملین ملکات رذیلہ کا اذالہ نہیں کرتے نہ ان کا ازالہ ہوسکتا ہے بلکہ امالہ کردیتے ہیں جیسے اگر انجن الٹا چل رہا ہوتو اس کے اندر بھاپ ہے اس کو باقی رکھنا چاہیئے کیونکہ بھاپ توفی نفسہ بڑے کام کی چیز ہے ہاں انجن کی کل کو موڑ دینا چاہیئے تاکہ بجائے الٹا چلنے کے وہ سیدھا چلنے لگے ۔ غصہ کا علاج ایک طالب کے خط کے جواب میں تحریر فرمایا کہ غصہ غیر اختیاری ہے وہ عیب یا گناہ نہیں ۔ البتہ اس کا بے موقع صرف کرنا گناہ ہے سواس کی تدبیر یہ ہے کہ غصہ کے وقت کوئی کاروائی نہ کی جائے جب غصہ ہلکا ہوجائے سوچ کر مناسب اور معتدل کاروائی کی جائے ۔ غصہ کے اسباب اور اس کا علاج ایک صاحب نے غصہ کے آثار منکرہ کو بہت بسط سے لکھ کر اس کا علاج چاہا تھا ۔ یہ علاج تحریر فرمایا کہ یہ حالت یا واقعہ دو سبب سے مسبب ہوسکتا ہے ایک یہ کہ غصہ کے وقت اس کے تبعات یا دنہ رہیں ۔ دوسرا یہ کہ باوجود یا درہنے کے قوت وہمت ضبط کی نہ ہو ۔ اگر اول سبب ہے تو اس کی تدبیر یہ ہے کہ ایک پرچہ غصہ مفرطہ کی وعیدوں کا لکھ کر کلائی پر باندھ لیا جائے اس پر نظر پڑتے ہی یاد آجائیگا ۔ اور اگر دوسرا سبب ہے تو اس کی تدبیر یہ ہے کہ فورا وہاں سے خود علیحدہ ہوجائیں یا مغضوب علیہ کو جدا کردیں ۔ جب ہیجان بالکل فرو ہوجائے اس وقت اطمینان سے سوچا جائے بلکہ کسی غافل سے مشورہ لیا جائے کہ اس جرم کی کیا سزا مناسب ہے ۔ بعد تامل یا مشورہ جوطے ہوا اس کو بلا کر اس سزا کو جاری کردیا جائے مگر ہر حال میں اتنی ہمت کی ضرر ضرورت ہے کہ تدبیر کو اختیار کیا جائے ۔ غصہ اور اس کے ہیجان کا علاج فرمایا کہ غصہ کے وقت کلام بالکل نہ کیا جائے جب ہیجان بالکل ضعیف ہوجائے اس وقت