ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
جس کا نتیجہ یہ ہو کہ پھر آمدنی کا سلسلہ بند ہو جائے میاں صحیح صورت ہی بنا لے آدمی اس میں بھی برکت ہوتی ہے نقل ہی اگر صحیح ہو جائے تو خدا اصل تک پہنچا دیتا ہے جیسا حدیث میں ہے کہ اگر رونا نہ آئے تو صورت ہی رونے کی بنا لو اور یہ تو اختیاری ہے ۔ 8 ذی الحجہ 1350 ھ مجلس ، بعد نماز جمعہ اکثر عقل کی کمی سے محبت عشقیہ ہوتی ہے ( ملفوظ 560 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ محبت عشقیہ اکثر عقل کی کمی سے ہوتی ہے جیسے ماں کو ایسی ہی محبت عقل ہی کی کمی کی وجہ سے ہوتی ہے بخلاف باپ کے کہ محبت اس کو بھی ہوتی ہے مگر وہ عقل کی وجہ سے اس سے مغلوب نہیں ہوتا ۔ بہت تحمل فرمانا ( ملفوظ 561 ) ایک صاحب کی غلطی پر مواخذہ فرماتے ہوئے فرمایا کہ میں بہت تحمل کرتا ہوں مگر جب ایذا کی برداشت نہیں ہو سکتی تب ضابطہ کی شرطیں لگاتا ہوں جس پر مجھ کو بدنام کیا جاتا ہے ۔ امراء کے پاس فلوس غرباء کے پاس خلوص ( ملفوظ 562 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ متکبر امراء کو تو منہ ہی نہ لگانا چاہئے ان کے دماغوں میں فرعونیت بھری ہوتی ہے الا ماشاء اللہ غرباء بے چارے محبت سے پیش آتے ہیں میں تو اکثر کہا کرتا ہوں کہ امراء کے پاس فلوس ہوتا ہے اور غرباء کے پاس خلوص ہوتا ہے جو امراء کے پاس کم ہوتا ہے اس پر ایک واقعہ بیان فرمایا کہ جلال آباد کے ایک رئیس خاں صاحب ملاقات کے لئے آئے اور پچیس روپیہ مجھ کو دینا چاہے تو میں نے دس روپیہ لے لئے اور پندرہ روپیہ واپس کر دیئے اس لئے کہ اس روز مجھ کو دس ہی روپیہ کی ضرورت تھی لکڑیاں ادھار لے لی تھیں ان خاں صاحب نے اصرار بھی کیا مگر میں نے نہیں لئے بعد میں خاں صاحب نے لوگوں سے بیان کیا کہ میں نے اول دس ہی روپیہ کی نیت کی تھی مگر خیال ہوا کہ دس روپیہ میری شان کے بھی خلاف ہے اور اس کی بھی اس لئے پندرہ روپیہ اور ملا لئے غرض دس روپیہ خلوص