ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
وقت رہتا مسجد میں ہے ، عرض کیا کہ جی رہتا مسجد میں ہے ؟ جواب : کوئی حرج نہیں ۔ سوال : مسجد کے فرش پر رہتے ہوئے مسجد کی نالی دھو سکتا ہے یا نہیں ؟ جواب : دھو سکتا ہے ۔ دور سے چیخ کر مسئلہ پوچھنا ( ملفوظ 4 ) ایک صاحب نے دور بیٹھے ہوئے بلند آواز سے عرض کیا کہ حضرت ایک مسئلہ دریافت کرنا ہے ، فرمایا کہ اتنی دور سے مسئلہ نہیں پوچھا کرتے ، کوئی مسئلہ بیکار نہیں تم کو بھی اذان دینی پڑے گی اور مجھ کو بھی جب مجمع کم ہو جائے گا اور قریب آ سکو گے تب پوچھنا اتنے انتظار کرو ۔ عربوں کی سادگی ( ملفوظ 5 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ہمارے یہاں لوگوں میں جاہ کا مرض عالمگیر ہو گیا ہے ۔ عرب میں اس وقت تک بے تکلفی اور سادگی ہے اور جاہ کا مرض اس تک ان لوگوں میں کم پایا جاتا ہے ۔ ایک بدوی آ کر شریف مکہ کو بے تکلف پکارتا ہے یا حسین یا حسین اگر جاہ کا مرض ہوتا تو لوگ صرف سیدنا سیدنا کہہ کر پکارتے مگر دونوں طرح کی عادت ہے ۔ بلا ضرورت وقت صرف نہ کرنا چاہیے ( ملفوظ 6 ) مدرسہ دیوبند کے واقعات اختلافات کا اور معترضین کے اس اعتراض کا کہ یہ کیسے مولوی ہیں کہ آپس میں لڑتے ہیں ۔ ذکر فرماتے ہوئے فرمایا کہ اس پر میں نے ایک رسالہ لکھا ہے اس میں یہ ثابت کیا ہے کہ ہر نا اتفاقی مذموم نہیں ۔ ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ حضرت اس وقت اس پر کچھ تقریر فرماویں ، فرمایا کہ رسالہ ہوتے ہوئے تقریر کی کیا ضرورت ہے ، رسالہ دیکھ لیا جائے جس قدر اس میں وضاحت سے مضمون ملے گا میں اس وقت اس کا احاطہ بھی نہیں کر سکتا اور اس میں ایک اور حکمت بھی ہے وہ یہ کہ اس میں بلا ضرورت کیوں وقت صرف کیا جائے یہ بھی ایک کام کی بات ہے جو میں اس وقت بیان کر رہا ہوں یعنی لایعنی بات میں مشغول نہ ہونا چاہیے ۔ گو اس وقت اس مضمون میں یعنی بیان سے عذر کر دینے