ملفوظات حکیم الامت جلد 2 - یونیکوڈ |
آخرت میں لیکن اگر تعلقات بھی ویسے ہی رکھنا چاہتے ہو تو اس کے لیے یہی شرط ہے کہ اپنی غلطی کو چھپوا کر شائع کرو اور میں جو مدرسہ کی وجہ سے مدرسہ والوں کی موافقت کرتا تھا لوگ کہتے تھے کہ مولوی حبیب الرحمن صاحب مرحوم سے متاثر ہے ۔ مولوی مرتضی حسن صاحب نے خوب جواب دیا تھا کہ میاں جو زمانہ تحریکات میں سارے ہندوستان کی مخالفت سے متاثر نہیں ہوا وہ ایک بے چارہ مولوی حبیب الرحمن صاحب سے کیا متاثر ہو گا ۔ حضرت شیخ الہند ( ملفوظ 398 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ سبحان اللہ حضرت مولانا دیوبندی رحمۃ اللہ علیہ کی عالی حوصلگی قابل دید ہے کہ میرا مسلک جو حضرت مولانا کے مسلک سے ظاہرا مختلف تھا ڈھکا چھپا نہ تھا مگر حضرت ذرہ بھی دل گیر نہ ہوئے ، بڑے اور چھوٹوں میں یہ فرق ہوتا ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کا 63 اونٹ ذبح فرمانا ( ملفوظ 399 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا حضور صلی اللہ علیہ و سلم میں قوت بدنیہ بھی اس قدر تھی کہ حجۃ الوداع میں تریسٹھ اونٹ اپنے دست مبارک سے ذبح کیے ، اونٹ کا ذبح کرنا کوئی آسان بات نہیں ، کل سو اونٹ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنی ملک سے قربانی کیے تھے اب تو کسی کو یوں کہنے کا حق نہیں رہا کہ ہمارے حضور صلی اللہ علیہ و سلم ( نعوذ باللہ ) مفلس تھے ۔ دکھائے تو کوئی کسی تاریخ میں کہ کسی بادشاہ نے سو اونٹ اپنی ملک سے قربانی کیے ہوں اور اس بادشاہی شان کے ساتھ محبوبیت کی شان یہ ظاہر ہوئی کہ ذبح کے وقت ہر اونٹ کی یہ حالت تھی کہ وہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف بڑھتا تھا کہ حضور صلی اللہ علیہ و سلم پہلے مجھ کو ذبح کریں بس یہ حالت تھی : ہمہ آ ہوان صحرا سر خود نہادہ برکف بامید آنکہ روزے بشکار خواہی آمد طاعون سے بھاگنا کیوں ناجائز ہے ؟ ( ملفوظ 400 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک تحصیلدار صاحب میرے پاس آئے ، کہنے لگے کہ طاعون سے بھاگنا کیوں ناجائز ہے ؟ میں نے کہا کہ پہلے آپ میرے ایک سوال کا جواب دیں ، وہ یہ کہ سپاہی کا میدان جنگ سے بھاگنا کیوں جرم ہے ؟ حالانکہ وہاں