ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
قرآن شریف کی جلد بندھوانے لے گئے اور یہ کہا کہ میں نے سنا ہے کہ تمہاری یہ عادت ہے اور یہ قرآن پاک خدا کا کلام کہیں اس میں گڑ بڑ نہ کریں کہنے لگا کہ اب تو وہ عادت چھوڑ دی ہے ۔ اطمینان رکھو ۔ وہ بیچارے قرآن شریف دے کر چلے گئے جو وعدہ جلد باندھ کر دینے کا کیا تھا اس وعدہ پر یہ پہنچے اور دریافت کیا کہ کہیں کچھ گڑ بڑ تو نہیں کی کہا کہ نہیں کوئی ایسی زیادہ گڑ بڑ نہیں لیکن بعض صریح غلطیوں کو دیکھ کر تو صبر نہ ہوا ان کی اصلاح بیشک ضرور کر دی ۔ پوچھا کہ وہ صریح غلطی کہاں اور کیا تھیں ۔ کہا کہ ایک جگہ تو یہ تھا عصی آدم حالانکہ عصی موسی علیہ السلام کا تھا میں نے کاٹ کر عصی موسی کر دیا ۔ دوسری جگہ ایک مقام پر خر موسی حالانکہ خرعیسے کا تھا وہاں خر عیسے بنا دیا ۔ تیسری جگہ ایک مقام پر ولقد نادانا نوح تھا حالانکہ نوح دانا تھے میں نے وہاں نا کاٹ کر ولقد دانا نوح بنا دیا اور ایک اہم اور عام غلطی تھی وہ یہ کہ جگہ جگہ قرآن پاک میں کہیں فرعون کہیں قارون کہیں ہامان ۔ کہیں ابلیس کا نام تھا ایسے کفار اور ملعون کا اور شیطانوں کا قرآن پاک میں کیا کام وہاں میں نے اپنا اور تمہارا نام لکھ دیا ہے ان بے چارے نے کہا کہ خدا تیرا ناس کرے تو نے میرے قرآن شریف ہی کی گت بنادی ۔ اسی طرح یہ لوگ تحریف کر کر کے اپنی آخرت کو خراب اور برباد کر رہے ہیں ۔ حق تعالی فہم سلیم عطاء فرمائیں ۔ (61) ایک اکثری کلیہ ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت یہ سنا ہے کہ جس دن رجب کی چوتھی تاریخ ہوتی ہے اسی دن رمضان شریف کی پہلی تاریخ ہوتی ہے ۔ فرمایا کہ یہ اکثری ہے کلی نہیں ۔ پھر رجب اور رمضان شریف ہی کی کچھ تخصیص نہیں سب مہینوں میں یہی بات ہے کہ جس مہینہ کی جس روز چوتھی ہو گئی اس سے تیسرے مہینہ کی اسی روز پہلی ہو گی ۔ مثلا محرم کی جس دن چوتھی ہو گی صفر کا مہینہ چھوڑ کر ربیع الاول کی اس دن پہلی ہو گی ۔ (62) 27 رجب کے روزہ کا حکم ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت رجب کے مہینہ میں اکثر ستائیس کا روزہ مشہور ہے فرمایا یہ سمجھ کر کہ حضرت صلی اللہ علیہ و سلم کی سنت ہے نہ رکھے اگر ویسے ہی رکھ لے تو کوئی