ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
میں یا احکام تعزیرت ہند میں انہوں نے کبھی کتر بونت نہیں کی اور دین کے تو حق تعالی محافظ ہیں ورنہ یہ تو ہر وقت اس کی بیخ بنیاد ہی اکھیڑنے کی فکر میں لگے ہیں ۔ خیر یہ بھی لگا لیں زور ان سے پہلوں نے بھی بہت زور لگا لئے ہیں مگر اسلام اور احکام اسلام کی بقاء کی تو یہی شان رہی ۔ ہنوز آن ابر رحمت درفشاں است خم و خمخانہ با مہر و نشان است (11) ہر شخص اپنی رعایت کا خواہاں ہے ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اگر کوئی شخص اپنی تھوڑی سی رعایت کرتا ہے تو اس کی بہت کچھ رعایت کرنے کو جی چاہتا ہے مگر اب تو ہر شخص اپنی ہی رعایت چاہتا ہے اور دوسرے کی قطعا رعایت نہیں کرتا ۔ 2 رجب المرجب سنہ 1351ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم چہار شنبہ (12) حضرات اکابر کی جامعیت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اس زمانہ میں اپنے حضرات کے علوم اور شان تحقیق کو دیکھ کو یوں معلوم ہوتا ہے کہ خدا تعالی نے بڑے درجہ کے لوگ پیدا کئے ہیں ان حضرات کی واقعی یہ حالت تھی کہ جامع تھے ظاہر اور باطن کے کسی نے خوب ہی کہا ہے ۔ برکفے جام شریعت برکفے سندان عشق ہر ہو سنا کے نداند جام و سندان بافتن خصوصا تصور میں تو حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی شان تحقیق عجیب ہی تھی ۔ اپنے زمانہ میں امام مجتہد مجدد اور محقق تھے ۔ ایک صاحب نے مجھ سے کہا تھا کہ اب اس زمانہ میں رازی اور غزالی نہیں پیدا ہوتے ۔ میں نے کہا کہ ہمارے اکابر کے ملفوظات اور تحقیقات دیکھ لو معلوم ہو جائے گا کہ اس زمانہ میں بھی رازی اور غزالی موجود ہیں ۔ صاحب نبوت ہی تو ختم ہوئی ہے باقی اور کمالات کا دروازہ کھلا ہوا ہے ۔ فرق صرف یہ ہے کہ ان کا زمانہ اس قدر فتن اور شر کا نہ تھا جیسا کہ اب ہے ۔ یہ سب ان حضرات کی تصنیفات اور تحقیقات دیکھنے سے معلوم ہو سکتا ہے مگر ان کو دیکھتا کون ہے کیونکہ مذاق ہی بگڑ گیا ہے ۔ (13) اتباع سنت کی برکت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مولانا محمد صدیق صاحب انبیٹھوی نے ایک عجیب اور کام