ملفوظات حکیم الامت جلد 8 - یونیکوڈ |
نے فرمایا کہ میرے پاس بھی قریب قریب اس ہی قسم کے مضمون کا خط ایا تھا اس کی بالکل ایسی مثال ہے بلا تشبیہ کہ شیطان نبیوں سے کہے کہ میں آپ کی بعثت کا سبب ہوا نہ میں شرارت کرتا نہ مخلوق کو بہکاتا نہ آپ کو نبی بنا کر بھیجا جاتا لہذا میری تعظیم کیا کرو کیا خرافات بناء ہے ۔ (443) حزب البحر کی اجازت طلب کرنے والوں کو جواب ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ایک غیر مقلد مجھ سے کہنے لگے کہ ابن تیمیہ اور ابن القیم کی تصنیفات دیکھو ۔ میں نے کہا کہ ہم نے ان سے بڑوں کی تصنیفات دیکھی ہیں ۔ اور میں نے یہ بھی کہا کہ آخر ابن تیمیہ اور اب القیم نے کس کی تصنیفات دیکھی تھیں ان ہی کی ہم نے دیکھ لیں یہ ایسی ہی بات ہے کہ جیسے بعض لوگ حزب البحر کی اجازت لیا کرتے ہیں ۔ میں لکھا کرتا ہوں کہ حزب البحر کے مصنف نے کس چیز سے برکت حاصل کی تھی اور جب حزب البحر نہ تھی جب کس چیز سے برکت حاصل کی جاتی تھی وہ چیز کیوں نہیں لیتے ۔ (444) صوفیاء سے عداوت رکھنا کیسا ہے ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ میں صوفیاء پر علماء کو مقدم رکھتا ہوں ہاں یہ ضرور کہوں گا کہ یہ عشاق ہیں ۔ عشاق کی شان میں گستاخی کرنا ان سے عداوت کرنا اذیت پہنچانا حسب حدیث من عادي لي وليا فقد اذنته بالحرب حق تعالی سے جنگ خریدنا ہے ۔ (445) بے طریقہ خدمت سے معذرت ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اگر کوئی طریقہ سے خدمت لے میں آدھی رات موجود ہوں بے طریقہ خدمت کر نے سے معذور ہوں ۔ (446) بعض لوگوں کی بے حسی ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بعض لوگ بڑے ہی بے حس ہوتے ہیں اناپ شناب جو سامنے آجاتا ہے ۔ بھرے چلے جاتے ہیں چاہے ہیضہ ہی ہو جائے ۔ میں کہا کرتا ہوں کہ صحت کے سامنے لذت کیا چیز ہے تھوڑی دیر کے لئے مزا اور پھر سزا ۔ ایسے ہی اعمال کے سامنے کیفیات کیا چیز ہیں کچھ بھی نہیں ۔