ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
ضروری گذارش رسالہ ملفوظات جدید کے ہر سہ حصص صاف کرنے کے بعد احقر پر کچھ ایسی کیفیت انبساط طاری ہوئی جس سے اشعار مندرجہ ذیل بے ساختہ زبان پر آ گئے جو ضیافت طبع کے لئے ہدیہ ناظرین ہیں فقط طالب دعا احقر محمد نبیہ واصل تاندوی غفرلہ ولوالدیہ ۔ حضرت مولانا محمد نبیہ واصل ٹانڈوی جامع ملفوظات جدیدہ کے اشعار وھو ھذا اے مرشد طریقت اے واقف حقیقت اے ماہر شریعت اے ہادی طریقت ہاں لیجئے خبر اب میری حکیم امت امراض قلب میرے ہیں باعث ہلاکت مولائی مقتدائی مثوائی منتہائی انت طبیب قلبی روحی فداک شیخی راس المفسریں ہو تاج المحدثیں ہو سرتاج اولیاء ہو شیخ المشائخیں ہو سالار متقیں ہو ہادی عارفیں ہو تم فخر عابدیں ہو سردار سالکیں ہو مولائی مقتدائی مثوائی منتہائی انت طبیب قلبی روحی فداک شیخی از درد ہجر وفرقت بسیار بے قرارم صد چاک سینہ دارم ہم زار زار چشمم کام و زباں بسوز داز سوزش در ونم اکنوں چہ چارہ سازم برلب رسید جانم مولائی مقتدائی مثوائی منتہائی