ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
فرمایا کون علی اس نے کہا کیا علی کئی ہیں ؟ فرمایا ہاں دو ہیں ایک تو ہمارے علی ہیں جو خلیفہ اور داماد ہیں جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے اور شوہر حضرت خاتون جنت کے اور والد بزرگوار ہیں حضرات حسنین رضی اللہ عنہما کے اور ایک شیعوں کے ہیں جن کا ظاہر کچھ باطن کچھ بڑے بزدل تمام عمر تقیہ میں گزاری ۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کا ایک ارشاد فرمایا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا ارشاد ہے کہ اگر حضرت علی میں مزاح نہ ہوتا تو میں اپنی حیات میں ہی ان کو خلیفہ بنا دیتا ۔ مزاح سے وقار جاتا رہتا ہے ۔ حضرت علی خوش مزاج بہت تھے اکثر ہنستے بولتے رہتے تھے اور یوں سب ہی حضرات صحابہ خوش مزاج تھے میں نے حضرت عمر کے دو شعر بھی دیکھے ہیں ۔ ابوبر جتافی اللہ مالا واعتق من ذخائرہ بلالا و قدواسی النبی بکل فضل واسرع فی اجابتہ بلا حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ کی خلافت پر رضامندی کا اظہار فرمایا کہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی ہی میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خلافت کی بیعت لے لی تھی آپ نے ایک نلکی میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا نام لکھ کر لوگوں سے کہا کہ میرے بعد جو خلیفہ ہوں گے ان کا نام میں نے اس نلکی میں لکھ کر رکھ دیا ہے ۔ تم سب لوگ اسی نام پر بیعت کر لو ( آپ کو یہ اندیشہ تھا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ چونکہ ذرا تیز مزاج ہیں شاید لوگ منظور نہ کریں اس لئے آپ نے اس ترکیب سے بیعت لی ) سب لوگوں نے بیعت کر لی چنانچہ حضرت علی رضی اللہ نے بیعت کی سبحان اللہ ذہانت اس قدر تھی کہ آپ نے بیعت کے وقت یہ بھی فرمایا کہ میں نے بھی بیعت کی چاہے عمر ہی کیوں نہ ہوں ۔ بیعت کے بعد ایک شخص نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ