ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
جائے اور اس کا افلاس اور تندرستی مجھے مل جائے ۔ حب جاہ و مال بری چیز ہے فرمایا کہ حب جاہ و مال ایسی بری چیز ہے کہ یہ انسان کو کسی حال چین سے نہیں رہنے دیتی ایک ڈپٹی صاحب تھے وہ بیچارے رات بھر تسبیح لئے کوٹھے پر ٹہلتے تھے اور مال کی فکر میں سوتے نہ تھے بس ساری خرابی بڑائی کی ہے اس کے لئے مال ڈھونڈتا ہے اگر آدمی چھوٹا بن کر رہے اور تھوڑے پر قناعت کرے پھر کچھ بھی فکر نہیں شیخ سعدی فرماتے ہیں نہ بہ اشتر برسوارم نہ چواشتر زیر بارم نہ خداوند رعیت نہ غلام شہر یارم مولانا فرماتے ہیں چشمہاؤ رشکہاؤ خشمہا برست ریزہ چو آب از مشکہا خویش راربخور سازو زار دار تا ترا بیروں کنند از اشتہار اشتہار خلق بند محکم است بندایں از بند آہن کے کم است ذلت عرض احتیاج کو کہتے ہیں فرمایا کہ ذلت کہتے ہیں عرض احتیاج کو اگر آدمی کچھ سوال نہ کرے تو کچھ ذلت نہیں چاہے لنگوٹہ باندھے پھرے ہم نے کسی کو نہیں دیکھا کہ بدون عرض احتیاج کے کوئی شخص دین کی خدمت کرے اور پھر مارا مارا پھرے انگریز بڑے بڑے امراء کی عزت نہیں کرتے اور ادنی ادنی مولویوں کی عزت کرتے ہیں ۔ اخبار کا معیار اسلامی مجلس کی طرف مخاطب ہو کر فرمایا کہ مولوی محمد شفیع صاحب دیوبندی اخبار جاری