ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
فرمایا ہاں باسی تھوڑا ہی ہو جائے گا ۔ ایک عالم کے خواب کا واقعہ ایک عالم صاحب کا خط آیا تھا جو تمام تکلفات اور نیچریت سے بھرا ہوا اور بہت لمبا چوڑا تھا اور اس میں زیادتی تحریر کی عذر خواہی بھی تھی اس پر تحریر فرمایا کہ مجھے اپنے وقت کا زیادہ افسوس نہیں ہاں مگر آپ پر ضرور افسوس ہے کہ پرانی وضع کو چھوڑ کر جدت اختیار کی ۔ کیا یہ اس کا مصداق نہیں ؟ اتستبدلون الذی ھو ادنی بالذی ھو خیر اہل علم میں یہ تبدل پھر غیر اہل علم کا کیا کہنا پس فتنہ عام ہو گیا ۔ ایں چہ شوریست کہ در دور قمری بینم ہمہ آفاق پراز فتنہ و شرمی بینم دو مختلف پانیوں کے ایک ساتھ ہونیکا واقعہ فرمایا کہ الہ آباد میں گنگا جمنا ملی ہوئی چلتی ہیں مگر رنگ مختلف ہے بیچ میں ایک لکیر سی ہے سمندر کے پانی بھی مختلف رنگ کے ہوتے ہیں سچ ہے ۔ مرج البحرین یلتقیان بینھما برزخ لا یبغیان دیوبند میں ایک کنواں ہے کہ جس کے ایک طرف کے پانی سے دال گلتی ہے اور ایک طرف کے سے نہیں گلتی معلوم ہوتا ہے کہ اس پردہ میں کوئی اور ہی کارساز ہے ۔ کار زلف تست مشک افشانی عاشقاں مصلحت را تہمتے برآ ہوئے چیں بستہ اند انسان دوسری مخلوق سے عقل کی بناء پر ممتاز ہے فرمایا کہ اللہ تعالی نے انسان کو جو دوسروں پر ممتاز بنایا ہے تو صرف دولت عقل ہی کی وجہ سے بنایا ہے اس سے کام لینا چاہئے مگر وحی کے تابع بنا کر ۔ عقل اگر وحی کے تابع نہ ہو تو بیکار رہتی ہے فرمایا کہ عقل اگر وحی کے تابع نہ ہو تو ایسی بودی چیز ہے جس کی وجہ سے ہم دن رات ایسی بدیہات اور حسیات میں ٹھوکریں کھاتے ہیں مگر پھر بھی فلاسفہ اس کو وحی سے