ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
اور ما قصئہ سکندر ودارانہ خواندہ ایم ازما بجز حکایت مہرو وفا مپرس غیر ضروری چیزوں سے اب تو طبیعت گبھراتی ہے خواہ فی نفسہ غیر ضروری ہوں خواہ اس اعتبار سے غیر ضروری ہوں کہ دوسری جگہ حاصل ہو سکتی ہیں اور ذہن میں بھی نہیں رہیں آپ تعجب کریں گے کہ مجھے حکایات میں راویوں کے نام یاد نہیں رہتے کیونکہ ان کا یاد نہ رہنا مقصود میں مخل نہیں ۔ بس اب تو جی یوں چاہتا ہے کہ اس تھوڑی سی عمر میں محبوب کا تذکرہ اور یاد اس درجہ رہے ۔ بسکہ درجان فگار و چشم بیدارم توئی ہر چہ پیدامی شود ازدور پندارم توئی جامع کہتا ہے اس سے حضرت والا کے استغراق اور فنا فی اللہ کا موازنہ اچھی طرح ہو سکتا ہے الہی اس ذرہ ناچیز جامع کو بھی اس حالت سے کچھ حصہ حضرت مرشدی مدظلہم العالی کی برکت سے نصیب فرما آمین بحرمتہ سید المرسلین برلب دریا ودوراز شہر در و یرانہ کردہ ام تعمیر بہر ماندن خود خانہ ایں دو دولت از خدا داریم ہر دم آرزو خانہ خالی زغیر و صحبت جانانہ بقول خواجہ صاحب بس اب تو ہمنشیں ایسی جگہ کوئی کہیں ہوتی اکیلے بیٹھے رہتے یاد ان کی دلنشین ہوتی ایک فضول سوال کا جواب فرمایا کہ طاعون کے زمانہ میں بعض احباب مجھ سے پوچھتے تھے کہ تمہارے