ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
انتظام ہو گا اچھا ایک کرسی منگا لینا لفٹننٹ گورنر کی طرف سے تاریخ اور وقت بھی مقرر ہو گیا اور آپ لوگوں سے یہ کہہ کر بھول بھی گئے یہاں تک لفٹننٹ گورنر مع چند حکام کے آ موجود ہوئے سب کھڑے تھے ایک میم بھی کھڑی تھی ۔ مولانا نے ایک الٹے گھڑے کی طرف اشارہ کر کے فرمایا کہ بی تو اس پر بیٹھ جا لفٹننٹ گورنر نے کچھ تبرک مانگا آپ نے ایک خادم سے فرمایا کہ بھائی دیکھو میری ہنڈیا میں کچھ ہو تو ان کو دیدو اس میں کچھ چورہ مٹھائی کا نکلا بس سب کو تھوڑا تھوڑا تقسیم کر دیا سب نے ادب اور خوشی سے قبول کیا اور تھوڑی دیر بیٹھ کر اجازت چاہی اور رخصت ہو گئے چلتے وقت نصیحت کی درخواست کی فرمایا کہ ظلم مت کرنا ۔ حضرت مولانا فضل رحمن گنج مراد آبادی کا حرام کمائی پر غصہ فرمایا کہ مولانا فضل رحمن صاحب کے یہاں ایک شخص مٹھائی کا دونہ لایا اور حضرت کے سامنے پیش کیا حضرت نے اس سے پوچھا کہ تو کیا کام کرتا ہے اس نے عرض کیا کہ گانے بجانے کا کام کرتا ہوں فرمایا مردود ہمیں حرام کھلاتا ہے اور اس زور سے ٹھوکر ماری کہ دونہ کافی دور جا کر گرا ۔ گرو بننا آسان لیکن چیلہ بننا بہت مشکل ہے فرمایا کہ مولانا گنگوہی فرماتے تھے کہ ایک شخص کسی گرو کے پاس گیا گرو نے پوچھا کیسے آئے ہو ۔ کہا چیلہ بننے آیا ہوں گرو نے کہا کہ چیلہ بننا بہت مشکل ہے اس نے کہا کہ تو گرو ہی بنا دو ۔ دور حاضر میں طلب و اخلاص کا فقدان ہے ایک شخص نے عرض کیا کہ حضرت مولانا رائے پوری فرماتے تھے کہ بھائی اب تو وہ زمانہ آ گیا ہے کہ طالب مطلوب بن کر آتے ہیں ہم تو یہ چاہتے ہیں کہ کسی صورت سے اللہ کا نام آ جائے ہمارے حضرت نے فرمایا کہ ہاں بھائی یہ اللہ کا باغ ہے اس میں ہر قسم کے درخت ہونے چاہئیں اندر کے درخت تو ایسے ہی ہونے چاہئیں ۔ جیسے حضرت رائے پوری تھے اور باہر کے ایسے ہونے چاہئیں جیسے میں کیونکہ باغ میں جب تک باہر کے