ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
نے ان کی قبر باقی رکھی ہے جو اس مسجد میں ہے ۔ یعنی احاطہ مسجد میں باقی قبریں برابر کر دی ہیں یہاں ( یعنی سہ دری میں جہاں حضرت والا تشریف رکھتے ہیں ) تمام قبریں ہی قبریں تھیں اور یہ مسئلہ بھی ہے کہ جب قبر بہت پرانی ہو جائے تو اس کا مٹا دینا جائز ہے مگر ہم بزرگوں کا احترام کرتے ہیں ۔ ان کی معلوم قبروں کو باقی رکھتے ہیں ۔ شرافت نسب کے اثرات پر ایک انگریز کی تائیدی حکایت فرمایا کہ ہمارے ایک بھائی نکاح کے معاملہ میں شرافت نسب کے قائل نہ تھے کہتے تھے کہ یہ کیا واہیات ہے کھانے پینے کو ہونا چاہئے اور علم ہونا چاہئے ۔ باقی اور کسی چیز کی ضرورت نہیں ہے ۔ ایک مرتبہ ایک جنٹ کے یہاں جو پہنچے تو دیکھا کہ اس نے میز پر ایک کاغذ پھیلا رکھا ہے اور کچھ نشان بنا رہا ہے ۔ انہوں نے پوچھا کہ یہ کیا َ؟ اس نے کہا کہ مجھے اپنی کتیا سے نسل لینے کے لئے ایک نجیب کتے کی ضرورت ہے ۔ پہاڑ پر میرے ایک دوست ہیں انہوں نے ایک کتے کا نسب نامہ بھیجا ہے اسے دیکھ رہا ہوں کہ یہ شریف النسل بھی ہے یا نہیں ۔ ان کو حیرت ہوئی اور پوچھا کیا اس کی کچھ اصل ہے ؟ وہ سیدھا ہو کر بیٹھ گیا اور ایک تقریر کی جس میں شریف انسل ہونے کے مصالح بیان کئے کہ اس کی بڑی ضرورت ہے ۔ پھر وہ صاحب اس تقریر سے قائل ہو گئے میں نے کہا کہ مسلمانوں کے کہنے سے قائل نہ ہوئے ایک انگریز کے کہنے سے قائل ہوئے بعض لوگوں سے یہ بھی سنا ہے کہ انگریزوں کے پاس ایسے چھوٹے کتے بھی ہوتے ہیں جن کو جیب میں ڈال لیتے ہیں میں نے اس کا فائدہ پوچھا تو کہا کہ سانپ اگر آتا ہے تو یہ بیدار کر دیتا ہے ۔ بے تمیز کو لکھنا آ جائے تو دوسروں کے لئے باعث تکلیف ہی ہے ایک شخص کا خط آیا جس میں سراسر بد تہذیبی بھری ہوئی تھی حضرت نے فرمایا کہ اگر کسی کو لکھنا آ جائے اور تمیز نہ ہو تو یہ بھی خدا کا قہر ہے ۔ ایسا شخص دوسروں کو اپنی تحریر سے تکلیف ہی دے گا ۔ طریق باطن میں اعتراض مضر ہے فرمایا طریق باطن میں اعتراض اس قدر برا ہے کہ بعض وقت کبائر سے برکات