ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
ہیں ۔ خانگی جزئیات پر بڑا فساد رہتا ہے میں نے دونوں کے جواب میں صرف ایک شعر لکھ دیا پہلے سوال پر تو یہ لکھ دیا کہ کار خود کن کاربیگانہ مکن دوسرے پر لکھا کہ برزمین دیگراں خانہ مکن خط پہنچنے کے بعد وہ فورا سب سے علیحدہ ہو گئے اور اپنے بچوں کو کرایہ کے مکان میں لے گئے پھر ان کی بڑی خوشگوار زندگی ہو گئی ایک ساتھ رہنے میں بڑے جھگڑے ہوتے ہیں ۔ بس دور سے ہی سلوک و خدمت کرتا رہے۔ مثنوی شریف کی برکت فرمایا کہ مثنوی ایک برکت کی کتاب ہے کہ اس کا خواندن صرف خواندن ہی نہیں رہتا بلکہ عمل کے درجے تک پہنچ جاتا ہے ۔ اس شعر کا یہی محل ہے ۔ ہر کہ خواند مثنوی را صبح و شام آتش دوزخ بود بروے حرام ( کیونکہ اس کو پڑھ کر تو فیق عمل پیدا ہو گی اور عمل کے بعد ان شاء اللہ آتش دوزخ حرام ہو جائے گی ( جامع ) ایک صاحب حال کا قول فرمایا کہ ایک صاحب حال کا قول ہے کہ اگر کوئی تم سے پوچھے ھل تحب اللہ تو تم نہ اقرار کرو نہ انکار کرو بلکہ سکوت اختیار کر لینا ۔ کیونکہ اگر نفی کرتے ہیں تو ایمان کی نفی ہے اور اگر اقرار کرتے ہو تو یہ بہت بڑا دعوی ہے اس وجہ سے سکوت ہی بہتر ہے ۔ حضرت والا کے والد ماجد اور بھائی اکبر علی صاحب کے چند واقعات فرمایا کہ مجھے والد صاحب مرحوم نے شادی کر کے فورا علیحدہ کر دیا تھا ( اور ہمارے یہاں اکثر یہی قاعدہ رہا ہے کہ جب بڑے ہو گئے علحیدہ کر دیا ) اور پاس سے