ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
درود شریف و تسبیحات تو گھر پڑھ آتے ہوں گے باقی رکوع اور سجدے یہاں آ کر کر لیتے ہوں گے ۔ مولوی احمد حسن صاحب کانپوری کا غلبہ حال فرمایا کہ مولوی احمد حسن صاحب کانپوری جب حضرت حاجی صاحب قدس سرہ العزیز کی خدمت میں پہنچے ہیں منشی محمد جان مرحوم کہتے تھے کہ میں نے ایک روز مولوی صاحب کو دیکھا کہ حضرت کی جوتی جو مجلس کے باہر رکھی تھی سر پر رکھ کر زار زار رو رہے ہیں ۔ حضرت حاجی امداد اللہ صاحب قدس سرہ کا اصل مذاق فرمایا کہ حضرت حاجی صاحب قدس سرہ کا اصل مذاق تحمل تھا ایک شخص نے مجھ سے ( یعنی حضرت مرشدی مولانا تھانوی رحمۃ اللہ علیہ سے ) کہا کہ حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ بہت متحمل تھے اور تم سخت ہو میں نے کہا کہ مقصود دونوں کا اصلاح ہے مگر حضرت حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ با برکت تھے اور ہم با برکت نہیں ہیں ہم جب تک حرکت نہ کریں اصلاح کا کام نہیں چلتا اس لیے ہم حرکت سے اصلاح کرتے ہیں اور حضرت برکت سے اصلاح کرتے تھے ۔ حضرت حاجی امداد اللہ مہاجر مکی رحمۃ اللہ علیہ کی کرامت فرمایا کہ ایک شخص نے حضرت حاجی صاحب قدس سرہ العزیز کی برکت کی حکایت جو ان کے معاملہ میں ظاہر ہوئی تھی مجھ سے بیان کی کہ میں ایک آزاد شخص تھا نماز بھی نہ پڑھتا تھا حضرت سے بیعت کو جی چاہا حضرت سے عرض کیا کہ اعمال کی تو ہمت نہیں ہے اگر آزاد رکھا جائے تو بیعت ہوتا ہوں اور یہ بھی شرط ہے کہ ایک تو نماز نہ پڑھوں گا اور ایک ناچ دیکھوں گا حضرت نے منظور فرما لیا اور بیعت کر لیا اور فرمایا کہ ایک شرط ہماری بھی ہے کہ ہم تھوڑا سا ذکر بتلا دیں گے اس کو کر لیا کرنا انہوں نے کہا بہت اچھا ۔ اس ذکر کا ان پر یہ اثر ہوا کہ جب نماز کا وقت آیا تو دفعۃ بدن میں خارش شروع ہوئی اب جو تدبیر بھی اس کے دفع کی کی گئی وہ ہی الٹی پڑی کہیں چنبیلی کا تیل مل رہے ہیں کہیں اور تدبیر کر رہے ہیں مگر کچھ افاقہ نہیں ہوا پھر جی میں آیا کہ لاؤ ٹھنڈے پانی سے منہ ہاتھ دھوؤں جب دھو ہی