ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
خاموش ہو گئے دوسرے وقت ڈومنی والی مسجد میں جہاں وہ طالب علم رہتا تھا خود تشریف لے گئے اور ان طالب علم کے سامنے ہاتھ جوڑ کر بیٹھے اور فرمایا کہ مولانا معاف کر دیجئے آپ نائب رسول ہیں آپ کا ناراض رکھنا مجھے گوارا نہیں ہے ہمارے حضرت نے فرمایا کہ مہتمم اور ایک ادنی طالب علم کے سامنے ان کا یہ حال اب تو امید نہیں کہ ایسے لوگ پیدا ہوں روز بروز تغیر ہوتا جاتا ہے سچ ہے : حریفاں بادہ ہاخورد ندور فتند تہی خمخا نہا کر دندور فتند مناظروں سے قلب میں ظلمت پیدا ہوتی ہے فرمایا کہ ایک غیر مقلد بہت ڈرتے ڈرتے بغرض بیعت میرے پاس آئے ( کیونکہ ان کے رفقاء سفر نے ان کو ڈرا دیا تھا کہ جب تم وہاں جاؤ گے نکال دیئے جاؤ گے ) انہوں نے مجھ سے بیعت کو کہا میں نے اس شرط کو منظور کر کے بیعت کر لیا اور یہ سمجھا دیا کہ کسی سے بھی خواہ وہ مقلد ہو یا غیر مقلد لڑنا جھگڑنا مت نہ مباحثہ کرنا اور اپنی بیوی کو بھی مرید کرایا میں نے اس سے بھی یہی شرط کر لی دو چار بار آنے کے بعد مقلد تھے یہ اتباع حق کی برکت ہے اکثر مناظروں سے قلب میں ظلمت پیدا ہو جاتی ہے یہ طریقہ باطن میں بہت مضر ہے ۔ حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب کا مزاح فرمایا کہ ہمارے مولانا محمد یعقوب صاحب مزاح میں فرماتے تھے کہ ولی ہونے میں تو میرے شک نہیں ہے ، مگر بگاڑنے کا ولی ہوں سنوارنے کا نہیں ۔ مصلح شیخ کے لئے فن داں ہونا ضروری ہے فرمایا کہ مولانا محمد یعقوب سے مولوی مظہر الدین نامی نے جو میرے ساتھ موجز میں شریک تھے اور ریاست رام پور کے رہنے والے تھے ایک قصہ اپنے شہر کا بیان کیا کہ وہاں ایک شخص پر ایسا قبض شدید طاری ہوا کہ انہوں نے خودکشی کا ارادہ کیا اور کچھ تعجب نہیں ۔