ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
سخیاں زاموال برمی خورند بخیلاں غم سیم و زرمی خورند وہم کا علاج ایک صاحب نے عرض کیا کہ ایک شخص اس قدر وہمی ہے کہ ظہر کا وضو بارہ بجے سے شروع کرتا ہے اور سارے مسجد کے لوٹوں سے کرتا ہے اور غسل صبح سے ظہر تک کرتا ہے اور جسم کو ٹٹول ٹٹول کر دیکھتا ہے کہ کوئی بال خشک تو نہیں رہ گیا ۔ ہمارے حضرت نے فرمایا کہ یہ دماغ کی خشکی ہے قوت متخلیہ میں فساد ہو جاتا ہے تدبیر اس کی یہی ہے کہ اس کے مقتضاء پر عمل نہ کرے ۔ حقوق طبع کی رجسٹری کرانا جائز ہے کہ نہیں فرمایا کہ مولوی احمد علی صاحب محدث سہارنپوری نے ایک مرتبہ کسی کتاب کی رجسٹری کرائی تھی جب مولانا کانپور تشریف لے گئے تو ایک شخص نے ان سے سوال کیا کہ مولانا کتاب کی رجسٹری کرانا جائز ہے ؟ اس سوال پر مولانا شرمندہ ہو گئے اور عبدالرحمن صاحب بولے ہاں جائز ہے جیسے ایک شخص کا نہایت عمدہ باغ ہے اور مخالفین کے ہاتھوں اس کے اجڑنے کا اندیشہ ہے تو اس کی حفاظت کے لئے کتا پال لے لہذا یہ بھی ایک دینی باغ ہے اگر اس کو بھی دنیا داروں سے بچا لیا جائے تو کیا حرج ہے ممکن ہے کہ کوئی خراب چھاپ کر کم داموں کو فروخت کرنے لگے لیکن اس کے جواب پر مولانا کچھ خوش نہ ہوئے ویسے ہی ہنس دیئے جواب کچھ نہ دیا ۔ حقوق طبع کی رجسٹری کے بابت فتووں کا واقعہ فرمایا کہ ایک بار عبدالرحمن خان صاحب کو کتاب کی رجسٹری کے جواز کی فکر ہوئی اس کی ضرورتیں اور مصلحتیں دکھلاتے ۔ میں جواب دیتا ۔ انہوں نے متعدد جگہ فتوے بھیجے ۔ مولانا گنگوہی کے پاس بھی آگرہ بھی سب جگہ سے ناجواز کا فتوی آیا ۔ ہاں صرف آگرہ سے ایک صاحب نے جواز لکھا تو وہ مجھ کو دکھلایا میں نے کہا خان صاحب جواز تو ہر بات کا