ملفوظات حکیم الامت جلد 11 - یونیکوڈ |
ہے پس فورا چلے گئے اور مولانا فضل رحمن صاحب سے جا کر سند لے لی اور حضرت گنگوہی کو لکھا کہ دیکھو تم نے سند نہ دی تو کیا ھم کو ملی نہیں ہمارے حضرت نے فرمایا کہ مولانا فضل رحمن صاحب کے یہاں غلبہ استغراق کی وجہ سے ان چیزوں کی طرف التفات نہ تھا کبھی خیال ہو گیا تو مستحبات پر پکڑ ہو گئی ورنہ فرائض و واجبات پر بھی نکیر نہ فرمائی ایک مرتبہ ایک شخص نے بایاں پاؤں مسجد میں رکھ دیا بس اسے بیل اور یہ اور وہ کہنا شروع کر دیا مولانا سے بڑے بڑے عہدہ دار داڑھی منڈے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مرید تھے اور اس پر التفات نہ تھا مولانا مجذوب تھے ۔ حضرت مولانا فضل رحمن گنج مراد آبادی کا کشف فرمایا کہ مولانا فضل رحمن صاحب گنج مراد آبادی رحمۃ اللہ علیہ صاحب کشف تھے مگر کشف دائمی نہیں ہوتا ایک دفعہ ان کے پیچھے ایک شخص بالوں کی ٹوپی اوڑھے ہوئے نماز پڑھ رہا تھا بعد سلام اسے دیکھ کر فرمایا کہ ارے ننگے سر نماز مکروہ ہوتی ہے ۔ اس نے عرض کیا حضرت ننگے سر نہیں ہوں بالوں کی ٹوپی اوڑھ رہا ہوں بس چپ ہو گئے ( جامع کہتا ہے گہے بر طارم اعلی نشینم گہے بر پشت پائے خود نہ بینم حضرت مولانا فضل رحمن گنج مراد آبادی پر جذب کا غلبہ تھا فرمایا کہ مولانا فضل رحمن پر جذب کا غلبہ بہت رہتا تھا ایک مرتبہ آپ کے پوتہ کی شادی تھی اور لوگ جمع ہو رہے تھے پوچھا کہ یہ آدمی کیسے جمع ہو رہے ہیں لوگوں نے عرض کیا کہ آپ کے پوتہ کی شادی ہے پھر تھوڑی دیر کے بعد پوچھا تو لوگوں نے وہی جواب دیا فرمایا ہاں ابھی تو ہم نے پوچھا تھا اچھا اب ہمیں جواب نہ دینا بار بار کوئی کہاں تک بتائے حاجی وارث علی شاہ بھی ان سے ملنے گئے تھے وہ نماز نہ پڑھتے تھے سنا ہے کہ وہاں جا کر پڑھی تھی ۔ حضرت مولانا فضل رحمن گنج مراد آبادی کی نصیحت لفٹننٹ گورنر کو فرمایا کہ ایک مرتبہ لفٹننٹ گورنر نے مولانا فضل رحمن صاحب سے ملنے کی اجازت چاہی آپ نے لوگوں سے فرمایا کہ میں تو ایک فقیر آدمی ہوں ان کے بیٹھنے کا کیا