ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
بروں کی صحبت سے اجتناب ہو تو ان کی اصلاح کیسے ہو گی ؟ ( ملفوظ 536 ) ارشاد فرمایا کہ ایک صاحب نے پوچھا کہ شریعت میں نیک صحبت کا امر ـ اور بد صحبت سے نہیں آئی ہے ـ پس اگر کوئی برا آدمی کے پاس بیٹھے تو یہ برا آدمی تو بیشک نیک صحبت میں ہوگا ـ اس نے تو اس امر پر عمل کیا مگر وہ نیک اس برے آدمی کے پاس سے اگر نہیں بھاگتا تو نیک نہیں رہ سکتا کیونکہ مخالف ہوا صحبت بد سے نہیں اور اگر بھاگتا ہے تو وہ بد آدمی پھر نیک صحبت سے کیسے فائدہ حاصل کرے ـ حاصل یہ کہ اس طرح تو نیک صحبت کسی طرح میسر نہیں آ سکتی ـ میں نے جواب دیا کہ تجربہ اس کی شہادت دیتا ہے کہ طالب ہمیشہ متاثر ہوتا ہے اور مطلوب موثر یہاں بن کر اس نیک آدمی کے پاس آتا ہے بوجہ طالب ہونے کے وہ متاثر ہوگا ـ بس اس اجتماع سے وہ برا مشفع ہوا اور یہ نیک متضرر نہ ہوا اور اس نہی شرعی کا مقصود یہ ہے کہ تم بد کے طالب یعنی تابع بن کر اس کے پاس مت بیٹھو ـ اب اشکال نہ رہا ـ ولا یفلح الساحر پر شبہ ( ملفوظ 537 ) ارشاد فرمایا ولا یفلح الساحرمیں شبہ ہوتا ہے کہ ساحر تو اکثر کامیاب ہوتا ہے پھر باوجود اس کے یہ ارشاد ہوتا ہے کہ ولا یفلح الساحر ـ میرے نزدیک یہاں پر ایک قید محذوف ہے جو قصہ موسی علیہ السلام و ساحرین سے معلوم ہوتا ہے ـ وہ یہ کہ ولا یفلح الساحر فی معارضتہ اممجزۃ ( یعنی ساحر معجزہ کے مقابلہ میں کامیاب نہیں ہو سکتا ) سورۃ یسین پڑھنے سے دس قرآن پڑھنے کا ثواب ( ملفوظ 538 ) ارشاد فرمایا کہ یہ جو حدیث شریف میں آیا ہے کہ ایک دفعہ یسین پڑھنے سے دس قرآن پڑھنے کا ثواب ملتا ہے ـ ایسے ہی بعض اور دوستوں کے پڑھنے کا ثواب مثلا ثلث قرآن یا ربع قرآن کا آیا ہے ـ اس پر ایک اشکال وارد ہوتا ہے کہ اگر ایک دفعہ یسین پڑھنے کا ثواب دس قرآن پڑھنے کا ہوا تو دس قرآنوں میں بھی تو یسین ہے ـ تو ان میں بھی یہی حساب ہوگا ـ پھر ان میں بھی چونکہ یسین ہے اس لئے یہ سلسلہ الی غیرالنھایہ چلے گا ـ اور یہ تسلسل محال ہو جائے گا ـ پس یہ تضاعف اجر ( اجر کا بڑھنا ، مستلزم ہے ) تسلسل محال کو اور مستلزم محال کو محال ہے ـ اس کو جواب مشہور یہ ہے کہ تضاعف اجر میں وہ دس قرآن مراد ہیں جن میں سورۃ یسین نہ ہو مگر میرے نزدیک یہ اس لئے بعید ہے کہ یسین جزو قرآن ہے اور انتفائے جزو سے انتفائے کل لازم ہے تو جب ان