ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
ظاہری خاطر داری میں کمی ہوتی جاتی ہے مگر آج کل لوگ اس کے عکس کے منتظر رہتے ہیں جو سخت غلطی ہے میرے یہاں یہی ہے کہ جب بے تکلفی ہو گئی تو اب کیسی مدارات اور کیسی خاطر الفت کا مقتضاء تو یہی ہے کہ تکلف نہ رہے ـ اسلام کسی کا محتاج نہیں ( ملفوظ 529 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ اسلام کو کسی کی پروا نہیں اگر دنیا کے تمام بادشاہوں کا باد شاہ بھی اسلام کو چھوڑ دے تو تب اسلام کا کیا ضرر اسلام تو سب سے خطاب کر کے یہ کہتا ہے ـ ہرکہ خواہد گو بیالو ہر کہ خواہد گو برو ، دارو گیر و حاجب و در بان درگاہ نیست 30 صفر المظفر 1351 ھ مجلس خاص بوقت صبح یوم چہار شنبہ نماز اشراق کے لئے ایک جگہ بیٹھے رہنے کی حکمت ( ملفوظ 530 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حضور کی تعلیمات میں جو نور ہے سبحان اللہ اس کا کیا کہنا ہے فرماتے ہیں کہ اگر نماز فجر پڑھ کر ضحیٰ یعنی اشراق کی نماز اسی جگہ بیٹھا رہے پھر اشراق پڑھ لے تو پورے ایک حج کا در عمرہ ثواب ملے گا ( جمع الفوائد ، سو مشاہدہ ہے کہ جو نور اور بشاشت و انبساط جگہ نہ بدلنے پر ہوتا ہے وہ جگہ پر بدلنے پر نہیں ہوتا صوفیہ نے اسی مشاہدہ سے کہا ہے کہ جس قدر : کر ایک نشت میں ہو سکے زیادہ بہتر ہے اس میں خاص برکت ہوتی ہے ایک دوسری تعلیم لیجئے ـ تاخیر سحر اور تعجیل افطار کو اسی واسطے مشروع کیا ہے کہ روزہ کی ابتداء اور انتہا معلوم ہو جائے صوم وغیرہ صوم میں خلط نہ ہو اسی لئے صوم وصال کی مانعت آئی ہے اور میں چاہے ایک ہی کھجور کھا لے اسی سے فرق تو معلوم ہو جائے گا سو حضور نے حدود کی رعایت فرمائی ہے ورنہ کبھی ضرور ایسا ہو جاتا ہے اور یہ کچھ نہ تھا کہ سحر و افطار نہ ہونے سے لوگ سمجھتے کہ عشاء کے وقت سے روزہ شروع ہو جاتا ہے اور عشاء کے وقت ختم ہو جاتا ہے ـ آج کل کے نیچری اور نیچری عقل ( ملفوظ 531 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل اسی نیچریت نے لوگوں کو زیادہ بد اعتقاد بنا دیا ہر بات کو عقل پر جانچے ہیں بیچاری عقل بھی مخلوق ہی ہے یہ کہاں تک تیر لگائے گی اور کیا خالق کے احکام کا احاطہ کر سکتی ہے اس کا مبلغ پرواز ایک حد تک ہے اس سے آگے وہ معطل ہے احکام کے راز