ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
حضرات چشتیہ کے حالات دیکھ رہا ہوں ـ ان کے یہاں ایسے تھے ہی نہیں کہ نبوت افضل ہے ـ ولایت سے یا ولایت افضل ہے ـ نبوت سے ان کے یہاں تو صرف یہ ہے کہ آخرت کا خوف پیدا کرو کام میں لگو ـ عمل کرو ـ خدا کے سامنے آؤ خشیت پیدا کرو ـ محبت پیدا کرو ـ زیادہ وقت ان حضرات کا ذکر اور فکر میں گزرتا تھا یہ لوگ فانی تھے بالکل اس مصداق تھے ـ عشق آں شعلہ است کو چوں بر فروخت ہر چہ جز معشوق باقی جملہ سوخت ( عشق وہ آگ ہے کہ یہ جب بھڑکتی ہے تو معشوق کے سوا سب کو جلا دیتی ہے ) پڑھ لکھ کر بھی روز گار کی کمی ( ملفوظ 362 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آج کل شرفا بہت پریشان ہیں ـ روز گار نہیں ملتا زیادہ تر شریفوں ہی کے ایسے خطوط آتے ہیں غریب لکھتے ہیں کہ نوکری ڈنڈھتے ہیں مگر نہیں ملتی ـ بڑا ہی رنج ہوتا ہے ـ بی اے پاس ہیں ـ ایم اے پاس ہیں مگر نوکری نہیں ملتی ـ اب تو یہ سوال ہونے لگا ہے کہ انگریزی پڑھ کر کہاں سے کھاؤ گے ـ پہلے یہ لوگ عربی دانوں سے پوچھتے تھے کہ عربی پڑھ کر کہاں سے کھاؤ گے یہاں ایک بزرگ تھے وہ کہا کرتے تھے کہ علم دین کا تو ادنی نصاب بھی معاش کے لئے کافی ہے ـ دیکھئے کوئی شخص اذان یاد کر لے جو پانچ منٹ کا کام ہے اور کسی مسجد میں جا بیٹھے پھر سارے کنبہ کو روٹیوں کی کمی نہ ہوگی ـ اور انگریزی میں اعلی نصاب سے کم تو بالکل ہی بیکار ہے اور اب اعلی اعلی پاس کرنے پر بھی روٹیاں ملنی دشوار ہو گئیں ـ 25 ـ محرم الحرام 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر چہار شنبہ خاوند کو مسخر کرنے والا تعویذ ( ملفوظ 363 ) ایک نو وارد شخص نے عرض کیا کہ مولوی جی میں بہت دور سے آیا ہوں ـ فرمایا کہ اس کہنے سے کیا غرض کیا بعید اور قریب سے آنے کے جدا جدا اثر ہوتے ہیں ـ مجھ پر تو نہیں ہوتے جو بات کہنا ہو وہ کہہ لو ـ عرض کیا کہ میں ایک بیوہ عورت سے نکاح کرنا چاہتا ہوں کوئی تعویذ دیدو یا کوئی عمل پڑھنے کو بتلا دو فرمایا کہ میں اس قسم کے تعویذ گنڈے نہیں کیا کرتا ـ بخار یا درد سر وغیرہ کا تعویز دیدیتا ہوں ـ عرض کیا کہ میں تو بہت دور سے آیا ہوں ـ فرمایا کہ میں پہلی ہی اس کہنے سے منع کر چکا ہوں اور تم اسی کو دہراتے ہو ـ کہے جاؤ اس کہنے کا مجھ پر کوئی اثر نہیں ہوتا ـ جب میں ایک کام کو جانتا ہی نہیں تو اس میں بعید یا قریب کیا تیر چلائیگا ـ عرض کیا کہ ہم زمندار لوگ ہیں ـ ایسے ہی گنوار ہوتے ہیں فرمایا اور ہم ایسے گنواروں کو اسی طرح درست کیا کرتے ہیں ـ تم بدتمیزی