ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
درخواست کیجائے تو مضائقہ نہیں جلدی کرنے میں کبھی دھوکہ ہو جاتا ہے ـ اہل تدین میں بدعت کا سبب دو چیزیں ہیں ( ملفوظ486 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ اہل تدین میں بدعت شدت محبت اور قلت فہم سے پیدا ہوئی تھی پہلے جو بدعتی ہوئے تھے وہ اللہ اللہ کرنے والے ہوتے تھے مگر محبت کی زیادتی اور فہم کی کمی سے بدعت میں مبتلا ہو جاتے تھے جس سے انکی نیت کا اچھا ہونا ثابت ہوتا ہے ـ 24 صفر المظفر 1351 مجلس بعد نماز ظہر یوم پنجشنبہ بازار میں تجارت کے لئے احکام فقہ سے واقف ہونا ( ملفوظ487 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آجکل سیاست سیاست گاتے پھرتے ہیں کیا آجکل کی سیاست ہے اس کا بھی نور فہم ہی سے تعلق ہے اور یہ بدون وحی کے اتباع کے میسر نہیں ہو سکتا حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے ایک عجیب تجویز فرمائی آجکل کے تمام مدبریں اور عقلا سر رگڑ کر مر جائیں وہ ذہن میں آہی نہیں سکتی یعنی یہ حکم دیا تھا کہ بازار میں صرف وہ لوگ تجارت کریں جو فقہیہ سے واقف ہوں اس تجویز سے تمام لوگ مسائل سے واقف ہو سکتے ہیں انہوں نے تمام ملک کو درسگاہ بنا دیا تھا تمدن بھی کوئی ان ہی حضرات سے سیکھ لے ـ بزرگوں کی غلطی پکڑنا پکڑنا ( ملفوظ488 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ غلطی تو اپنے بزرگوں کی بھی پکڑنا چاہیئے مگر ادب کیساتھ ہو اور فہم ہی آدمی کر سکتا ہے ـ آدمی اپنے اوپر بھی اعتماد نہ کرے ( ملفوظ489 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ میں تو کہتا ہوں بہت قوت کے ساتھ کہ آدمی اپنے اوپر بھی اعتماد نہ کرے مراد یہ ہے کہ نفس کسی وقت میں فرشتہ ہے اور کسی وقت میں شیطان ـ نہ دوستی نہ دشمنی ( ملفوظ 490 ) ایک صاحب کی غلطی پر مواخزہ فرماتے ہوئے فرمایا کہ جو شخص یہاں پر آتا ہے اس سے اول کہدیا جاتا ہے کہ نہ کسی سے دوستی کرو نہ کسی سے دشمنی جو ایسا کرتے ہیں وہ کچھ حاصل کر لیتے ہیں اور جو دوستی وغیرہ میں پھنس جاتے ہیں وہ محروم جاتے ہیں ـ شکستہ خط سے تنفر ( ملفوظ 491 ) ایک خط کو ملاحظہ فرما کر فرمایا کہ نہایت ہی شکستہ لکھا ہے پڑھنے میں بھی تکلف ہوا