ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
برادری جمع ہو کر اس کو کم کر دے ورنہ مقدار متعارف لڑکی کا حق ہے ولی کم کے اسکا نقصان کرتا ہے جسکا اسکو حق نہیں عرض کیا کہ یہ سنا ہے کہ تیس روپیہ سے کم مہر نہ ہو فرمایا کہ غلط ہے دس درہم سے کم نہ ہو میں نے حساب لگایا تھا ایک درہم چار آنہ چار پائی کا ہوتا ہے تو دس درہم قریب پونے تین روپیہ کے ہوتے ہیں اس سے کم مہر نہ ہونا چاہئے ـ اپنے عیب نظر نہ آنا بہت بڑا عیب ہے ـ ( ملفوظ 483 ) ایک خط کے جواب میں فرمایا کہ ایک صاحب کا خط آیا تھا اصلاح چاہتے تھے میں نے لکھا کہ تم ان عیوب کو بیان کرو میں اصلاح کا طریقہ بتا دونگا لکھا کہ میری سمجھ ہی میں نہیں آتا کہ میرے اندر کیا عیب ہے میں لکھا کہ تبلیغ دین کا مطالعہ کرو آج خط آیا ہے لکھا ہے کہ تبلیغ دین کو پڑھا چند عیوب اپنے اندر سمجھ میں آئے فرمایا کہ جب طلب ہوتی ہے راہ نکل ہی آتی ہے اور انہوں نے تو یہ ہی لکھا تھا کہ سمجھ میں نہیں آتا ایک شخص نے تو یہ لکھا تھا کہ میرے اندر کوئی عیب ہی نہیں ارے بندہ خدا یہ ہی کیا تھوڑا عیب ہے کہ اپنے اندر کوئی عیب ہی نہیں بتلاتا اگر حقیقت معلوم ہو جائے تو یہ کہنے لگے کہ میں سرتاپا عیوب ہی میں غرقاب ہوں حقیقت سے بے خبری ہے جس وجہ سے اپنے کو عیوب سے پاک ہونیکا خیال ہے میں نے جواب میں لکھا کہ جب کوئی عیب ہی نہیں تو بالکل بے فکر رہو اصلاح ہی کی ضرورت نہیں ـ اختیاری اور غیر اختیاری کا فرق ( ملفوظ484 ) ایک صاحب نے سوال کیا حضرت ایک شخص مقصود میں مشغول ہے مگر غیر مقصود کی مشغول کا خیال آتا ہے تو کیا یہ مذموم ہے فرمایا کہ اگر وہ غیر اختیاری ہے تو کچھ مذموم نہیں محمود اور مذموم ہونے کا مدار اختیاری اور غیر اختیاری ہونے پر ہے اگر غیر اختیاری ہے تو مذموم نہیں اور اگر اختیاری ہے تو مذموم ہے بیعت میں جلدی نہ کرنے کی نصیحت ( ملفوظ 485 ) ایک شخص نے بیعت کی درخواست کی دریافت فرمایا کہ کیا کام کرتے ہو کچھ لکھے پڑھے بھی ہو یا نہیں عرض کیا کہ کتابیں دیکھتا ہوں فرمایا کہ کتاب دیکھنے کو میں نہیں کہہ رہا ہوں جو سوال ہے اسکا جواب دینا چاہیئے خیر اس سے معلوم ہوا کہ کچھ لکھ پڑھ لیتے ہو اچھا اس کے متعلق خط و کتابت وطن سے کرنا خط و کتابت سے آپ کے خاص حالات معلوم ہونگے ان حالات پر خاص تعلیم ہو گئی اس پر عمل کر کے دیکھنا کہ پہلے حالات میں کچھ فرق ہوا یا نہیں اس کے بعد اگر بیعت کی