ملفوظات حکیم الامت جلد 3 - یونیکوڈ |
سے باز نہ آئیں گے ـ اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ فساد اور خونریزی ہوگی اور جو مقصود ہے حکومت سے وہ حاصل نہ ہو گا ـ اسی بناء پر میں نے تحریکات کے زمانہ میں ایک مولوی صاحب سے کہاتھا کہ اول تو کامیابی موہوم اور اگر ہوئی بھی تو ہندوؤں کی ہوگی ـ اگر مسلمانوں کو بھی ہوئی تو تم جیسے مسلمانوں کی نہ ہوگی ـ غور کرو کہ وہ کامیاب کس قسم کے مسلمان ہوں گے ـ بددین ملحد فرعون ہامان پھر دیکھنا تمہاری کیا گت بنتی ہے ـ 11 محرم الحرام 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم چہار شنبہ ظاہری تقوی سے دھوکہ نہ کھانا چاہیئے ( ملفوظ 255 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ کسی کا ظاہری تقوی طہارت دیکھ کر دھوکہ نہ کھانا چاہیئے جبتک اس سے معاملہ نہ پڑا ہو بدون اس کے کیا خبر ہے کہ کیا حالت ہے حضرت عمر نے حاضرین سے سوال کیا کہ کوئی اس کو جانتا ہے ـ ایک شخص نے عرض کیا کہ میں جانتا ہوں ـ نیک ہے دریافت فرمایا کہ کبھی سفر میں تمھارا اس کا ساتھ ہوا ہے کہا نہیں فرمایا کہ کبھی اس سے دوستد کا معاملہ ہوا ہے عرض کیا نہیں فرمایا کہ کبھی اس کے پڑوس رہے ہو کہا نہیں بس معلوم ہوتا ہے کہ تم نے اسے مسجد سے نکلتے دیکھ لیا ہوگا ـ عرض کیا جی فرمایا تو تم نہیں جانتے ـ محبیبن مال ظاہرا متقی ہوتے ہیں ( ملفوظ 256 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ محبین مال اکثر ظاہری متقی ہوتے ہیں ـ اس لئے کہ معصیت میں روپیہ صرف ہوتا ہے اور یہ ان سے ہو نہیں سکتا ـ غیروں میں شادی کرنے کا نقصان ( ملفوظ 257 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ لڑکی کا معاملہ بڑا نازک ہے ـ بڑے بڑے عالی دماغ اور آزاد لوگ اس معاملہ میں مغلوب ہو جاتے ہیں ـ محض اپنی لڑکی کے خیال کی وجہ سے بعض اوقات ذلت گوارا کرنی پڑتی ہے ـ یہ ایسا نازک تعلق ہے کہ کچھ بنائے نہیں بنتا پہلے بزرگ جو غیر خاندان میں تعلق نہیں کرتے تھے اس کا منشاء کبر نہ تھا ـ بلکہ واقعات کی بنا پر ایسا کرتے تھے اس میں بڑی مصلحت تھی کہ غیروں کا حال زیادہ نہیں معلوم ہوتا ـ اب تجربہ سے معلوم ہوتا ہے کہ بالکل صحیح رائے تھی ـ آمدنی اختیار میں نہیں مگر خرچ اختیار میں ہے ( ملفوظ 258 ) فرمایا کہ ایک مہتمم مدرسہ کا خط آیا ہے لکھا ہے کہ خرچ مدرسہ کا بڑھا ہوا ہے اور آمدنی