ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
کشف وکرامت نہ تصرف نہ ہو حق نہ کود پھاند نہ شور غل کچھ نہیں سیدھی سیدھی باتیں ہیں طالب علمی رنگ ہے لوگوں نے تصوف کو ایک عجیب چیز بنادیا ہے میں نے اس کو ایک معقول شیز بنا کر پیش کردیا - اور اب تو الحمد اللہ جاہلوں کا بھی ان دکانداروں کے پھندوں آنا آسان نہیں بڑے مزے اڑائے وب وہ جلوے ماندے اگلے پڑرہے ہیں - خالص روحانی چیزیں ( ملفوظ 389 ) اہک ملوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ جن کیفیات میں مادہ شرط ہے وہ نفسانی ہیں اور جن میں مادہ شرط نہین وہ روحانی ہیں عقلی حثیت عقلی محبت یہ سب خالص روحانی چیزیں ہیں اس میں بھی بڑے بڑے لوگوں کو دھوکہ ہوجاتا ہے حضرت کی تعلیم کا ایک بڑا حصہ ( ملفوظ 390 ) ایک خط کے جواب کے سلسلہ میں فرمایا کہ چونکہ فہم میں سلامتی نہیں اس لئے مبادی ہی کے طے ہونے میں بہت وقت صرف ہوجاتا ہے اور موٹی موٹی بوتوں کا بھئ لوگوں کو مطلق خیال نہیں مثلا اسی کو پروا نہیں کہ کسی کو ہم تکلیف نہ ہو اسی کو ایک صاحب نے رنگون میں اس عنوان سے کہا تھا کہ اس تعلیم کا تو حاصل یہ ہے یہاں بھی آرام سے رہو اور وہاں بھی آرام سے رہو بہشت آنجا کہ ازادے بناشد کسے رابا کارے نباشد حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب کو فن تعبیر سے خاص مناسبت تھی - ( ملفوظ 391 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ آجکل خوابوں کا بزار خوب گرم ہے بیداری کی ایک بات بھی نہیں خواب کو بڑی مہتمم بالشان چیز اور تعبیر دینے کو بزرگی کے لوازم میں سے سمجھتے ہیں حالانکہ نہ ہر معبر کا بزرگ ہونا ضروری اور نہ ہر بزرگ کا معبر ہونا ضروری اس کو بزرگی سے کوئی تعلق نہیں یہ ایک مستقل فن ہے تاریخ میں لکھا ہے کہ ابو جہل بہت بڑا معبر تھا بعض لوگوں کو تعبیر سے فطری مناسبت ہوتی ہے خواہ بزرگ ہو یا نہ ہو اور بعض کو نہیں ہوتی چنانچہ مجھ کو اس فن سے مناسبت نہیں ہمارے حضرات میں حضرت مولانا محمد یعقوب صاحب رحمتہ اللہ علیہ کو اس سے خاص مناسبت تھی حضرت کی ایک عجیب تعبیر یاد آئی - حضرت سے ایک شخص نے اپنا خواب بیان کیا کہ میری گود میں ایک