ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
ہے حالانکہ طالب کی شان یہ یونا چاہئے - بہشت آنجا کہ آزارے نباشد کسے راباکسے کارے نباشد ( بہشت وہی جہاں کوئی تکلیف نہ ہو اور کسی کو کسی سے کوئی حاجت نہ ہو ) ٹحریکات حاضرہ میں مصالح سے زیادہ مفاسد ہیں ( ملفوظ 194 ) ایک مولوی صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ ان تحریکات میں مصالح سے زائد مفاسد ہیں اور مسئلہ یہ ہے کہ اگر ایک مفسد ہو اور پچاس مصلحت ہوں وہاں مفسدہ غالب سمجھا جائے گا کہ جہاں مفاسد غالب ہوں وہاں جواز کا حکم کیسے ہوسکتا ہے طبیب اور خبیث کا مجموعہ خبیث ہی ہوگا - موالاتی اورغیر موالاتی ( ملفوظ 195 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ ہم کو موالاتی بنایا جاتا ہے حالانکہ ہم انگریزوں سے آج تک بھی نہیں ملے - اور یہ غیر موالاتی کہلاتے ہیں کہ شب دروزان سے خلا ملا رکھتے ہیں تلعیم بھی حاصل کی انگریزی - صورت اور شکل لباس طرز معاشرت ؛ کھانا پینا ؛ ٹھنا ؛ بولنا ؛ چالنا سب انگریزی یہ عجیب ترک موالات ہے زمانہ تحریک میںایک بہت بڑا الزام ہمارے سر یہ رکھا گیا تھا کہ تمہاری تحریکات سے انگریزوں نے نفع اٹھایا ان کو رسالوں کی صورت میں ہزاروں چھپوا کر سرحد پر بزریعہ ہوئی جہاز تقسیم کیا گیا اس کا ہم سے کیا تعلق دوسروں کا فعل اور ہم پر الزام اس بد فہمی کا کسی کے پاس کیا علاج ہوسکتا ہے ہم نے تو اپنے بھائیوں کو مادی اور شرعی مفسدہ اور مضرت سے بچایا اس کو اپنی غرض فاسد میں استعمال کرے ہم اس کے ذمہ دار کیسے ہو سکتے ہیں قرآن مجید ہی کو لیجئے ہدایت کےلئے نازل ہوا مگر اہل باطل نے اس سے باطل کی تائید میں کام لیا تو اس کا ذمہ دار کون ۔ ایک ثقہ شخص نے بیان کیا کہ جس وقت ندوہ کی بنیاد ڈالی گئی تو حضرت مولانا گنگوہی رحمۃ اللہ علیہ سے بھی شرکت کی درخواست کی اور یہ بھی کہا کہ ندوہ کے مقاصد میں سے ایک یہ بھی ہے کہ حکومت کا مقابلہ کریں فرمایا کہ اگر ندوہ کا یہ بھی مقصد ہے تو میں کبھی اپنی جماعت کو شرکت کی اجازت نہ دوں گا اور ان کو پامال نہ کراؤں گا یہ وہ حضرات تھے جنہوں نے جہاد بالسیف بھی کیا تھا ان کی یہ رائے تھی بخلاف اس کے ان