ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
کر دریافت کیا کو کونسی اٹھا لاؤں انھوں نے دو نہیں ایک ہی اس نے صرار کیا استاد نے کہا کہ ایک پھوڑ دو ایک لے آو اس نے جاکر جو ایک کو پھوڑا دونوں نظر سے غائب ہوگیں وہ لوگ احول ہیں جو بزرگوں کو دو سمجھتے ہیں اسی کو مولانا نے ایک قصہ میں فرمایا ہے - شاہ احول کردوراہ خدا آں دور مساز خدائی راجدا ( بھینگے بادشاہ انے اللہ والے ساتھیوں کو ایک دوسرا سے جدا سمجھا ) ایک خاص صابون کا حکم ( ملفوظ 172 ) ایک صاحب کے سوال جواب میں ایسے ضابون کے متلعق جس میں کوئی ناجائز جز پڑتا ہو فرمایا کہ بہت علماء کی رائے ہے کہ وہ صابون بوجھ اس جزو کے انقلاب حقیقت کے ظاہر ہوجاتا ہے مگر یہ میرے جی کو نہیں لگتا میرے نزدیک انقلاب یہ ہے کہ اس کے اوصاف وخواص بدل جائیں جیسے شراب کہ سر کہ ہوجانے کے بعد اس کے سب خواص بدل جاتے ہیں اور صابون میں اس جزو کے اوصاف وخواص باپی رہتے ہیں مگر جس کے جی کو ان علماء کا فتویٰ الگ جائے اس کو عمل جائز ہے - 23 ربیع الاول 1351 ھ مجلس بعد نماز جمعہ پہلی ملاقات میں ہدیہ قبول نہ فرمانے کا معمول ( ملفوظ 173 ) ایک نودارد صاحب نے بعد مصافحہ حضرت والا سے عرض کیا کہ میں کچھ اشیاء اور کچھ نقد ہدیہ پیش کرنا چاہتا ہوں اگر اجازت ہو پیش کروں فرمایاکہ یہ تمہارے خوش فہمی کی بات ہے کہ تم نے اصول اور طریقہ سے کام لیا تمہاری اس سلیقہ کی بات سے دل کو مسرت ہوئی مگر میرا معمول یہ کہ اول ملاقات میں ہدیہ نہیں لیتا ہوں میں کیا کروں اس کے خلاف مین بہت کفتیں ٹھا چکاہوں تلخ تجربے بھگت چکا ہوں ورنہ آتی یوئی چیز کو بری لگتی ہے مگر مجبور ہوں بلکہ انکار کرتے ہوئے جی فربھی شرماتا ہے اور یہ بھی خوف ہوتا ہے کہ کہیں ناشکری نہ ہو - ایک صاحب شخص یہاں پر برادری میں سے تھے وہ ہمیشہ محبت کا دعویٰ کرتے تھے کبھی کھانا پینے کی چیز بھی بطور ہدیہ کے بھیج دیتے تھے - ایک مرتبہ مسئلہ پوچھا ترکہ کا مسلئہ تھا میں نے بتلادیا اس میں ان کا نقصان تھا اس