ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
روضہ مبارک کو شہید کرنا واجب ہے یا باقی رکھنا چاہیئے میں سخت پریشان ہوا ظانطہ کا جواب تو یہ ہی تھا کہ مقابر مقابر سب ایک اللہ تعالیٰ نے مدد فرمائی اور دل میں ایک فرق ڈال دیا اس فرق کی بناء پر میں جواب لکھا کہ نصوص میں ممانعت بناء علی القبر ( پہلے قبر بنا کر اس پر تعمیر بنانا ) کی ہے قبرفی البناء ( تعمیر کے اندر قبر بنانا ) کی ممانعت نہیں اور روضہ مبارک مفہوم ثانی کامصداق ہے نہ کہ مفہوم اول کا پھر حضرات صحابہ وتابعین نے اس کو بلا نکیر باقی و محفوظ رکھا لہزا اس کا انہدام کیا واجب کیا جائز بھی نہیں خلاصہ یہ کہ وہ بناء حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر شریف کی وجہ سے نہیں بنائی گئی بکلہ خود حضور صلی اللہ وعلیہ وسلم کو بناء سابق مین دفن کیاگیا پھر صحابہ وتابعین نے برا بر اس کی حظافت کی جب یہ مضمون '' لنور '' میں شائع ہوا اور مببئی میں حکیم محمد سعید صاح﷽ کے پاس گیا ان کے پاس ایک بدعتی مولوی نے دیکھا اس کو وجد ہوگیا اور کہنے لگا کہ واقعی جواب یہ ہے کہ مجھ کو اس پر ناز نہیں میری حقیقت ہی کیا ہے اللہ تعالیٰ جس سے چاہیں اپنا کام لے لیں - عبث اور فضول تحریر سے نفرت ( ملفوظ 280 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ مجھ کو عبث اور فضول سے ہمیشہ نفرت ہے بعض لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ خطوط میں اشعار لکھا کرتے ہیں میں تو اپنے احباب کو خطوط میں اشعار لکھنے کو منع کردیاتا ہوں کہ اکثر فضول ہوتے ہیں یا اگر مضمون بھی فضول نہ ہوا تب بھی مبتدی ان کو فضول موعق پر لکھتا ہے آ ج کل بھی ایک خط ایسا ہی آیا ہئے میں نے لکھ دیا کہ چونکہ آپ کے پرچہ میں بہت ہی تکلیف کی تحریر ہے اس لئے آئیندہ ایسا تکلف نہ کیاجائے ایسی باتیں عرفا بڑی جہگوں میں کھپتی ہیں - میں تو ایک معمولی طالب علم ہوں جسکی سیدھی سادھی زندگی ہے اور ایسی ہی باتیں پسند بھی ہیں - تاخیر بیعت میں مصلحت ( ملفوظ 281 ) فرمایا کہ خط آیا ہے لکھا کہ میری اس نازک حالت پر رحم فرمادیں میری مدد فرماویں ان کو بیعت پر بہت اصرار ہے مطلب اس لکھنے سے یہ ہے کہ اس عنوان سے رحم آجائے اور مجھ کو بیعت کرلیں میں نے لکھ دیا ہے کہ دیر جو کررہا ہوں مدد