ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
پھنکارنا ضروی چیز ہے تو میں بھی مخاطب کی بدتمیزی سے بچنے کے لئے پھنکار دیتاہوں اس کی ضرورت ہے اگر ایسا نہ کروں تو چہار طرف سے ا س قدر ہجوم ہوجائے کہ ضروری کاموں سے بھی رہ جاؤں - روح ہشتم حیواۃ المسلمین کے بارے میں ( ملفوظ 322 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حیواۃ المسلمین میں آٹھویں روح حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت میں ہے اگر اس کو روزانہ پڑھا لیا جایا کرے تو ایک بڑے پیمانہ پر حضور کی محبت اور متابعت انشاء اللہ تعالیٰ پیدا ہوجائے گی بعض لوگوں کے خطوط آتے ہیں کہ ہم پڑھتے ہیں بے حد نفع ہوا - مدعیان محبت نے حضرت شیخ الہند کو نہیں پہچانا ( ملفوظ 323 ) ایک سلسہ گفتگو میں فرمایا کہ بفضلہ تعالیٰ مجھ کو ہر بات میں ہر شخص کی مصلحت اور رعایت مد نظر رہتی ہے حتی کہ اگر دو مبلغ ایک ساتھ کہیں بھیجتا ہوں تو خرچ دونوں کو الگ الگ دیتا ہوں تاکہ ایک کو دوسرے کی محتاجی نہ ہو اگر باہم کھٹ پٹ ہوجائے تو دونوں الگ ہو جائیں ایک دوسرے کو پریشان نہ کریں اور جب تک اجتماع رہے بشاشت سے رہے ایسے معمولات پر بعضے بر مناتے ہیں کیا یہ بر ماننے کی بات ہے ظالمو قدر کرنا چاہئے کہ سب کی مصلحت اور راحت کا کس قدر خیال رکھتا ہوں - حضرت کا اعتدال ( ملفوظ 324 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ حضرت مولانا محمود حسن صاحب رحمتہ اللہ علیہ کی عجیب ہی ذات تھی مدعیان محبت نے تو مولان کو پہچانا ہی نہیں اور اسی نہ پہچاننے کی وجہ سے پرانے پرانے لوگ جو قبروں میں پیر لٹکائے بیٹھے ہیں اور ثقہ ہیں وہ شیخ العالم کو شیخ الہند کہتے ہیں ہمارے اعتقاد میں تو وہ شیخ الہند والسند والعرب والعجم ہیں قرآن مجید کا ترجمہ طلباء کو پڑھانا چاہئے ( ملفوظ 325 ) ایک صاحب کے سوال کے جواب میں فرمایا کہ میری رائے ہے کہ قران شریف کا ترجمہ بلا توسط کسی تفسیر کے مثل دوسرے متون کتابوں کے محقق استاد سے سبقا پڑھنا چاہئے ایسا نہ ہونے سے طلبہ کو قران مجید سے مناسبت نہیں ہوتی اور