ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
ہوتا ہے اور ساتھ ہی اس جسد سے بھی تعلق رہتا ہے اور قبر کا سوال و جواب اس جسد مثالی کی ساتھ ہوتا ہے جوہوں عطا ہوتی ہے اور اس جسد عنصری سے تعلق رہنے کا یسا درجہ ہے جیسے کوئی رضائی اتار کر رکھ دے اور سوسری اوڑھ لے تو اب چلنا ٌپھرنا تو اس دوسری کی ساتھ ہوتا ہے مگر ایک نہ تعلق اس پہلی سے بھی رہتا ہے تو روح گو وہاں اس جسد مثالی کیساتھ ہوگی مگر اس جسد عنصری کی ساتھ بھی ہوگا اب اس سے یہ شبہ بھی جاتا رہا کہ اگر کسی معیت کو شیر کھالے یا بھڑیا کھالے آگ میں جل جائے کیا تب بھی حسابہوگا سوحساب اس ہی جسد مثالی کی ساتھ ہوگا جو عالم برزخ میں عطا ء ہوگا - عالم برزخ مین عزاب جسد مثالی سے ہوتا ہے ( ملفوظ 113 ) ایک صاحب نے سوال کیا کہ عالم برزخ میں اس جسد عنصری پر عزاب وغیرہ ہوگا یامثالی پر فرمایا کہ جسد پر باقی دوزخ میں اس ہی جسد عنصر پر عزاب ہو گا - عرض کیا کہ جنت میں بھی جسد عنصری ہوگا یا مثالی جسد ہوگا - فرمایا کہ یہی جسد عنصری ہوگا عرض کیا کہ تو کیا جنت دوزخ میں مثالی جسد نہ یوگا صرف عنصری ہی ہوگا - فرمایا کہ مثالی بھی ہوگا اور اب دنیا میں بھی ہے چنانچہ جس وقت روح نکلتی ہے تو وہ مع مچالی جسد کے نکلتی ہے اس کی مثالی ایسی ہے جیسے موتی ایک ڈبہ میں اور ڈبہ صندوق میں ہے تو موتی کو جس وقت نکالا جاتا ہے یہ توڈبہ اور موٹی دونوں ساتھ ہوتے ہیں اسی طرح روح اور مثالی جسد کو اس جسد سے معا نکال لیا جاتا ہے - بزر گوں کی صحبت اکسیر اعظم ہے ( ملفوظ 214 ) ایک سلسلہ گفتگو مٰں فرمایا کہ بزرگوں کی صحبت اکسیر اعظم ہے بدون اس کے کچھ نہیں ہوتا خواہ اپنے کو کیسا ہی بڑا سمجھے ہم نے اپنے بزرگوں کو دیکھا ہے کہ ایک کلمہ کہہ دیا ساری عمر کے لئے قلب پر نقش ہوگیا اب انفکاک محال عادی ہے قلب کے اندر گھس جاتا ہے یہ حالت ہے اس اکیسر ہونے کی اور یہ چیز اگر بچپن ہی سے میسر ہو جاوے تو اور زیادہ عجیب ہے پھر وہ چاشنی ساری عمر رہیگی مولانا فتح محمد صاحب میرے استاد تھے ان کی صحبت بچپن میں مل گئی اس نے سب کام بنادیا بنادیا - الحمداللہ دل مین اسی وقت ہی کی تربیت اور تعلیم ہی کا اثر ہے دیکھنے میں مولانا فتح محمد صاحب بہت سادہ تھے