ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
مگر اس کے برعکس آج کل ان مسائل میں بڑے غلو سے کام لیاجارہا ہے - اپنے کومٹانے سے کچھ حاصل ہوتا ہے ( ملفوظ 254 ) ایک مولوی صاحب کی غلطی پر مواخزہ فرماتے ہوئے فرمایا کہ جب سوال کرنا بھی نہیں آتاتو بولے ہی کیوں تھے اور کیا میرے پاس آپ یہاں پر مسائل فقہی کی تحقیقات کے لئے تشریف لائے ہیں کیا اس کام کے لئے مدرسہ دیوبند اور مدرسہ سہارنپور آپ کے نزدیک کافی نہیں ہیں جو اس کے لئے یہاں آنے کی ضرورت ہوئی آپ نے خواہ مخواہ بول کر ایزا پہنچائی جب بولنے کا سلیقہ نہیں معلوم نہیں آپ لوگوں کو کیا ہوگیا آخر فہم کیا ہوا اسی لئے میاں کہاکرتا ہوں کہ نری کتابیں پڑھنے کچھ نہیں ہوتا جب تک کسی کی جوتیاں سیدھی نہ کی ہوں - عرض کیا میں معافی چاہتا ہوں اور آئندہ ایسی بات سے احتیاط رکھوں گا فرمایا کہ معاف ہے آئندہ ضرور ایسی باتوں کاخیال رہے اور اس وقت سے جب تک آپ کا قیام ہے ہرگز مجلس میں بیٹھ کر نہ بولیں نہ کسی قسم کا سوال کریں خموش رہیں اگر آپ اپنا کچھ نفع چاہتے ہیں زیادہ تحقیق کرنے والے اکثر محروم رہتے ہیں حاصل صرف ان کو ہوتا ہے جو اپنے مٹارہتے ہیں - 29 ربیع الاول 1351 ھ مجلس بعد نماز ظہر یوم چھار شنبہ معصیت سے بچنے پر اجر ( ملفوظ 255) ایک سلسلہ گتفگو میں فرمایا کہ جو فعل سبب ہو معصیت سے بچنے کا اس اس پر بھی اجر ہوتا ہے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو شخص اپنی بیوی سے ہمبستر ہوتا ہے اس کو ثواب ملتا ہے عرض کیا گیا یار رسولا للہ ! صلی اللہ علیہ وسلم میں ثواب کی کیا بات ہے فرمایا ک کہ اگر برے کام لگتا تو گناہ ہوتا اب برے کام لگتا تو گناہ ہوتا اب برے کام سے بچا تو ثواب ملے گا مگر عوام ایسی باتوں نہیں سمجھتے - ذہانت بھی عجیب چیز ہے ( ملفوظ 256 ) ایک سلسلہ گتفگو میں فرمایا کہ ذہانت بھی عجیب چیز ہے توضیح ( ایک کتاب کانام ) میں حکایت لکھی ہے کہ بازار میں ایک لونڈی نہایت حسین بک رہی تھی ایک طالب علم دیکھ کر فریفتہ ہوگئے مگر کریں کیا پلے کچھ تھا نہیں اور قیمت بہت زیادہ ترکیب