ملفوظات حکیم الامت جلد 5 - یونیکوڈ |
مجددوقت ہونے کا ظن ( ملفوظ 160 ) ایک مولوی صاحب نے عرض کیا کہ کیا حضرت مجدد وقت ہیں جیسا بہت لوگوں کا خیال ہے فرمایا کہ احتمال تو مجھ کو بھی ہے مگر اس سے زائد نہیں - جزم اوروں کو بھی نہ کرنا چاہیئے ظن کے درجہ کی گنجائش ہے باقی قطعی یقین کسی مجدد کا بھی نہیں ہوا جس پر جتنا اور جس درجہ کا بھی فضل ہوجائے - ذلک فضل اللہ یوتیہ من یشا ؛ واللہ ذولفضل العضیم الحمد للہ حمدا کیثرا '' طیبا کافیہ بلی مارنے کا حکم ( ملفوظ 161 ) ایک سلسلہ گفتگو میں فرمایا کہ بلی کی نسبت اکثر لوگوں سے روائتیں بنی ہیں کہ اس کو کبھی مکان کے اندر بند کر کے نہیںمارنا چاہئے - یہ ضرور حملہ کرتی ہے اور نر خرہ ہی پر کرتی ہے کتے سے قدر خطرہ نہیں جس قدر بلی سے خطرہ ہے ایک صاحب نے عرض کیا کہ حضرت بلی کو مارنا جائز ہے فرمایا کہاگر ستائے تو مارنا جائز ہے مگر ترسانا جائز نہیں - فقہاء نے تو بڑی سخت قید لکھی ہے کہ جب مارنے کی ضرورت ہو ذبح کردے اور ترسانا تو کسی جاندار کو بھی نہیں چاہئے اسی لئے ذبیحہ کے متعلق حکم ہے کہ چھری تیز ہو اور ایک زندہ جانور کے سامنے دوسرے کو ذبح نہ کیاجائے - کھیٹ اور باغ کے مسائل دقیق اور غامض ہیں ( ملفوظ 162 ) ایک صاحب کے سوال جواب میں فرمایاکہ کھیت اور باغ کے معاملات مین بہت دقیق اور غامض مسائل ہیں بلکہ فقہ کے اکثر ابواب نہایت ہی نازک ہیں اس میں ہر شخص کو فتوی دینے کی جرات نہ کرنا چاہئے مصافہ کے نرالا طریق کرنے پر مواخزہ ( ملفوظ 163 ) ایک صاحب نے حاضر ہو کر حضرت والا سے ایسے طرز کے ساتھ مصافحہ کیا کہ ہاتھ میں بھی ہاتھ نہیں آیا صرف انامل ( انگلیوں ) سے مس ہوگیا اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ یہ کونسا طریق ہے مصافحہ کا جیسے شخص پلا چھوتا ہوا - کیا ہوگیا تم لوگوں کو جو بات دیکھو نئی اور نرالی ہوتی ہے کہاں تک ان لوگوں کی اصلاح کی جائے افراط وتفریط