پہلے پہلے نہ پڑھ سکا اور بیٹھنے یا داخل ہونے کے بعد یادآیا تو دل ہی دل میں پڑھ لے ، زبان سے تلفظ نہ کرے کہ ایسی حالت میں اللہ کا نام لینا مکروہ ہے چھینک بھی آئے تو دل ہی دل میں الحمدللہ کہے ، زبان سے نہ بولے (1)
ضرورت سے فراغت اور بیت الخلاء سے نکلنے کے بعد آنحضورؐ سے دو دعائیں منقول ہیں
غفرانک (2) آپ کی مغفرت کا طلبگار ہوں
اور الحمد للہ الذی اذہب عنی الاذی وعافانی (3 ) تمام تعریف خداکے لئے جس نے مجھ سے ایک تکلیف دہ شئ کو دور فرمایا اورعافیت عطا فرمائی
دونوں میں سے ایک دعا بھی کافی ہے ، دونوں کو جمع کر لینا بہتر ہے - مغفرت اس لئے طلب کی گئی ہے کہ اتنا وقت خدا کے ذکر سے خالی گزرااور شکر تو ظاہر ہے کہ غذا کا فاسد حصہ اگر جسم سے باہرنہ نکلے تو ایسی اذیت ہے کہ شاید اس سے بڑھ کر اذیت کا تصور بھی مشکل ہے ، یہ خدا ہی کی قدرت اور اس کا بے پایاں احسان ہے کہ اس نے کسی انسانی محنت کے بغیر از خود اس کو اس تکلیف سے نجات بخشی ہے اور صحت وعافیت اور سکون وراحت سے سرفرازفرمایاہے-
قبلہ کا استقبال واستدبار
جو چیزیں فی الجملہ کسی خاص نسبت کی وجہ سے قابل احترام ہیں ،
--------------------------------------------
1) المغنی109/1
(2) ترمذی 7/1 باب ما یقول اذاخرج من الخلاء
(3) ابن ماجہ ص َ؛ 26 باب مایقول اذا خرج من الخلاء