قضاء حاجت کی حالت میں سر ڈھکنا چاہیئے کہ حضرت ابوبکر سے ایسا ہی مروی ہے اور جوتا یا چپل وغیرہ بھی پہنے کہ پاؤں آلودہ نہ ہو (1) جاتے ہوئے پہلے بایاں پاؤں رکھے اور نکلتے ہوئے پہلے دایاں قدم نکالے (2) کہ دایئں حصہ کو بائیں حصہ پر جو شرف بخشا گیا ہے اس کا یہی تقاضہ ہے ۔ استنجاء میں دایئں ہاتھ کو شرمگاہ سے نہ لگائے کہ آپؐ نے منع فرمایا ہے (3)
دعائیں
آپؐ سے اس موقع کیلئے دعابھی منقول ہے ، قضاء حاجت سے پہلے یہ دعا پڑھے:
اعوذ باللہ من الخبث والخبائث میں نر ومادہ جنات سے خداکی پناہ میں آتا ہوں
اس میں ؛ خبث ؛ ب کے سکون کے ساتھ بھی پڑھا جا سکتا ہے اور پیش کے ساتھ خُبُث ؛ بھی دونوں طرح روایت کیا گیا ہے (4) اور معنی میں فرق نہیں ہے ؛ خبث ؛ سے شیطان ذکور اور ؛ خبائث ؛ سے شیاطین اناث مراد ہیں (5) دراصل گندگی کے ایسے مقامات سیاطین کی خاص قیام گاہ ہیں اس لئے اس موقعہ پر ان سے پناہ چاہی گئی ہے
اگر صحرااور میدان میں قضاء حاجت کرے تو کپڑے کھولنے اوراٹھانے سے پہلے دعا پڑھ لے ۔ تعمیر شدہ بیت الخلاء میں جائے تو داخل ہونے سے
-----------------------------
(1) المغنی 109/1
(2) حوالہ سابق
(3) ترمذی ، باب کراہیۃ الاستنجاء بالیمین عن ابی قتادۃ 10/1
(4) ترمذی 7/1 باب مایقول اذا دخل الخلاء
(5) حاشیہ ابی داؤد ص:2