ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
تم موٹا فیکر ( متفکر ) ہے ۔ ملازم نے خوشامد سے جواب دیا کہ حضور نہ تو میں موٹا ہوں بلکہ دبلا پتلا ہوں اور نہ فقیر ہوں کیونکہ حضور کے اقبال سے معقول تنخواہ پاتا ہوں صاحب نے کہا کہ نہیں تم نہیں سمجھا تم موٹا فیکر ہے اس نے پھر جواب دیا کہ میں تو عرض کرچکا کہ نہ میں موٹا ہوں اور نہ فقیر ہوں صاحب نے پھر غصہ سے کہا کہ نہیں ہماری بات تم نہیں سمجھا اورصاحب ڈکشنری اٹھا کر لائے اور متفکر کا لفظ لکھا ہوا دکھلایا کہ دیکھو تم یہ ہے یہ متفکر کے لفظ کی خرابی کی گئی تھی کہ اس کو موٹا فیکر کہا گیا پھر حضرت والا نے فرمایا کہ ایک خانساماں کاپنور کے اسٹیشن پر کسی ملازم سے کہہ رہا تھا کہ ہم تم سے یہ لینا نہیں مانگتا حالانکہ کانپور کی اردو بولی بوجہ قرب لکھنو کے فصیح ہے مگر اس نے کیسا بگاڑا تھا الفاظ کو ۔ ملفوظ ( 24) آتا جاتا کچھ نہیں اور بڑے بننے کا فکر ہے : ایک طالب علم نے کہیں وعظ کہا تھا اور خود ہی اسے لکھ کر حضرت والا کی خدمت میں بغرض ملا حظہ و درج رسالہ ،، الامداد ،، بھیجا حضرت والا نے جناب مولوی سید احمد حسن صاحب سے فرمایا کہ آپ اس کو دیکھ لیجئے اور ربط عبارت سے قطع نظر کرکے مضامین کے صحیح ہونے کی چانچ کرلیجئے دیکھنے سے معلوم ہوا کہ وہ بہت غلط ہے جابجا ترجمہ تک قرآن پاک کا غلط کیا گیا ہے اس پر حضرت والا نے فرمایا کہ بھلا ان کو وعظ کے ضبط کرنے اور اس کو ،، الامداد ،، میں نکالنے کی ضرورت ہی کیا تھی ابھی سے بڑا بننا چاہتے ہیں اور اپنے آپ کو فاضل سمجھتے ہیں پھر دستار بندی کا قصہ بیان فرمایا کہ ۔ جب ہماری کتا بیں ختم ہو چکیں اور استاد نے سند دینے اور دستار بندی کی تجویز ٹھہرائی تو مجھے اور میرے ساتھیوں کو اس کی بہت فکر ہوئی کہ ہم لوگ کسی قابل تو ہیں نہیں نہ ہمیں کچھ آتا ہے تو ہمیں سند دینے کی کیا ضرورت ہے جب ہم کسی قابل نہیں تو دستار بندی کرا کے کیا ہوگا سب نے آپس میں مشورہ کرکے ارادہ کیا کہ حضرت مولانا یعقوب صاحب کی خدمت میں جوکہ ہمارے استاد ہیں عرض کریں کہ حضرت ہمارا علم ہی کیا ہے اور کس لائق ہیں اس لیے ہمیں سند وغیرہ کی ضرورت نہیں ہے مگر عرض کرتے ہوئے خوف معلوم ہوتا تھا آخر کار ہمت کرکے اور دبی زبان سے عرض کیا گیا حضرت مولانا جوش میں فرمایا کہ قسم خدا کی اب تمہیں یہاں اپنے اساتذہ کے سامنے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہمارا علم کچھ نہیں جب تم یہاں سے جاؤ گے اورمختلف جگہوں پر منتشر ہو جاؤ گے تب تمہیں معلوم