ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
پرانے لوگوں میں شاید انکسار شلتسگی کی ہے گو گہنگار ہوں ۔ (ملفوظ 590) بدعتی تمام انبیاء علیہم السلام کی توہین کرتے ہیں : فرمایا کہ بدعتی تمام انبیاء علیہم السلام کی توہین کرتے ہیں سوائے حضور ﷺ کے اور اگرچہ آپ کی توہین کا قصد نہیں کرتے مگر آپ کی بھی توہین ہوجاتی ہے ۔ (ملفوظ 591) قبر سے فیض حاصل کرکے بزرگی : فرمایا کہ ایسا ہوا تو ہے مگر بہت کم کہ محض قبر سے فیض حاصل کرکے بزرگ ہوئگے ہوں ۔ (ملفوظ 592) ایک بزرگ کا بھول پن : فرمایا کہ ایک بزرگ معلم تھے ان کے ایک شاگرش مجھ سے کہتے تھے کہ ہم لوگ جب چھٹی لیناچاہتے ان کے حجرے میں چھڑ کاؤ کر دیتے اور بوریئے اٹھا کر کھڑے کردیتے ۔ جب وہ آتے تو شاگرد کہتے کہ آج مینہ برسا ہے وہ فرماتے کہ اللہ کی قدرت دیکھو کہ باہر تو خشک ہے اور اندر مینہ برسا ہے اور یہ کہہ کر چھٹی دیدیتے ۔ اس قدر بھولے تھے ۔ ج 14 رجب المرجب 1335 ھ بروز یکشنبہ (ملفوظ 593) بیرنگ خط کا شاعر کی طرف سے جواب : فرمایا کہ ایک شاعر کے پاس کسی نے بیرنگ خط بھیجا اور ایک آنہ محصول دلوایا ۔ انہوں نے ایک پارسل محصول بھیجنے کو تیار کیا ۔ اس میں ایک بڑا پتھر رکھا اور اس کو بیرنگ روانہ کیا اور لکھا کہ آُپ کے خط سے اس قدر بوجھ ہلکا ہوا جیسا کہ یہ پتھر چنانچہ ملا خطہ کیلئے مرسل ہے ۔ (ملفوظ 594) حضرت شاہ عبدالعزیز صاحب کی تواضع : فرمایا کہ مولانا شاہ عبد العزیز صاحب کی بابت مولانا محمد یعقوب صاحب فرماتے تھے کہ ایک شخص نے قانون کی کوئی عبارت پوچھی ۔ شاہ صاحب نے حل کردی ۔ مگر اس نے یہ کہا کہ کسی نے لکھا بھی ہے شاہ صاحب نے فرمایا کہ میں نے دیکھا نہیں اب دیکھوں گا ۔ رات کو کتاب کے ایک نسخہ میں وہ عبارت لکھدی اور لکاتبہ لکھدیا شاہ ولی اللہ صاحب لکاتبہ