ملفوظات حکیم الامت جلد 18 - یونیکوڈ |
دوسرے ہی کی چیز نہیں بلکہ اپنی بھی جہاں سے لے وہیں رکھے میں نے تو اپنے مکان میں تمام چیزیں مقررہ جگہوں پر رکھی ہیں ۔ اس میں پریشانی نہیں ہوتی فرض کرو کہ دیا سلائی کا بکس ہے ۔ اگر مقررہ جگہ پر رکھا ہوگا تو اگر آدھی رات کو بھی ہاتھ پڑے گا تو فورا مل جاوے گا ۔ ( ملفوظ 644 ) اجنبی الفاظ برتنے کا شوق : فرمایا کہ بعض لوگوں کو اجنبی الفاظ برتنے کا شوق ہوتا ہے سمجھتے ہیں کہ تبحر کی دلیل ہے مانوس الفاظ برتنے چاہیئں ۔ 66 رجب المرجب 1335 ھ بروز دوشنبہ ( ملفوظ 645 ) پنشن کی حقیقت احسان ہے : ایک پنشن دار کا خط آیا تھا ۔ ایک مولوی صاحب نے پوچھا کہ پنشن کی حقیقت کیا ہے فرمایا کہ پنشن کی حقیقت احسان ہے کہ یہ اب معزور ہوگیا ۔ اب کہاں جائے ۔ بس یہ ہبہ ہے ۔ ( ملفوظ 646 ) خود اپنے ،، ملفوظات ،، جمع کرنے کی لت : ایک مولوی صاحب نے ( جو کہ حضرت والا سے مجاز ہیں ) اپنے ملفوظات خود جمع کیے تھے اور ملفوظات کا آغاز اس لفظ سے تھا کہ فرمایا اس کی اطلاع حضرت والا کو ہوئی ۔ وہ مولوی صاحب حضرت والا کی خدمت مبارک میں حاضر تھے حضرت والا نے مولوی صاحب سے فرمایا کہ ہمارے سامنے سے اٹھ جاؤ ۔ دور ہمیں صورت مت دکھاؤ اور نہ کسی کو بیعت کرو ۔ پھر فرمایا بڑائی تو وہ کرے جس کا کمال ذاتی ہو اور جب یہ نہیں تو بیجا ہی ہے دیکھئے حضور صلی اللہ علیھ وسلم کہ آپ کے سامنے لوح قلم کے علوم بھی ہیچ ہیں ۔ آپ کی نسبت حق تعالٰے ارشاد فرماتے ہیں ۔ ولِئن شئنا لنذھبن بالذی اوحینا الیک ۔ جس کا حاصل یہ ہے کہ ہمارا عطیہ ہے کہ ہم چاہیں تو ابھی سلب کرلیں ۔ ناز تو اس پر ہو جس کا کمال اپنے قبضہ کا ہو ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیھ وسلم تواضع کریں تو ہمیں کیا حق ہے ۔ ناز کا ۔ اسی طرح استحقاق ثمرات کے ادعاء کی حالت ہے جیسے فرض کیجئے ۔ کہ آج ہی آم کا