ملفوظات حکیم الامت جلد 20 - یونیکوڈ |
ہے اور ایک اور نے چھاپا جس میں ہر سطر واؤ سے شروع ہے مع قید اس کے کہ ایک ورق میں پارہ بھی ختم ہے اور تحریر میں کشادہ اور گنجان کا فرق بھی محسوس نہیں ہوتا ۔ فرمایا ۔ ہاں اور پنجاب میں ایک حمائل چھپی تھی ۔ جس میں صفحہ اول وآخر کے سطر کے شروع کا حرف ایک تھا ۔ اور دوئم اور قبل آخر کا مقابلہ تھا وعلی ہذا تمام صفحہ میں اول آخر کا مقابلہ تھا ۔ دوسری کوئی کتاب ایسی نہیں ہو سکتی ۔ ابن عربی کا قرآن سے تاریخ روم لکھنا فرمایا میں نے ایک کتاب شجرہ نعمانیہ مکہ معظمہ کے کتب خانہ میں دیکھی اس کا نام میں نے ہندوستان میں سنا تھا اور مجھے اشتیاق تھا بڑی کوشش سے کتب خانہ سلطانی میں دیکھنے کو ملی اس میں اول شجرہ ہے پھر اول آیت سورہ روم سے الی قولہ تعالی غفلون شیخ اکبر محیی الدین بن عربی نے قیامت تک کے واقعات لکھے ہیں اور یہ نہ صرف کشف والہام سے بلہ حروف کی بندش سے چند قواعد کے ساتھ مگر وہ رموز میں لکھے ہیں یہ بھی کھپ گیا قرآن میں اور اس کی کسی بزرگ نے شرح بھی لکھی ہے مگر وہ بھی رموز میں ہے مگر وہ بھی رموز میں ہے یہ صنعت گو قرآن سے مقصود نہیں مگر اس کا مد اول تو ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ قرآن شریف میں اور جانے کیا کیا ہوگا اس میں یہ عبارت بھی تھی اذا دخل السين في الشين ظهر الميم ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب سلطان سلیم شام میں داخل ہوگا تو محیی الدین کا ظہور یعنی شہرت ہوگی ۔ شیخ محیی الدین پر لوگوں نے زندیقیت کے فتوے لگائے تھے اور ان کی قبر پر گھورے ڈالے تھے مگر سلطان سلیم ولیعھدی کے زمانہ سے ان کا معتقد تھا جب اس کی حکومت شام میں قائم ہو گئی تو اس نے ان کی قبر سے گھورے ہٹوائے اس وقت سے ان کی شہرت شروع ہوئی ۔ حدیث انی احبک کی سند کا ذکر کسی نے حضرت سے پوچھا کہ حدیث مسلسل بہ انی احبک کی سند آپ کو حاصل ہے یا نہیں ۔ فرمایا مجھے نہیں پہنچی ہاں وہ کتاب اتحاف الاخوان اسانید حضرت فضل الرحمن صاحب گنج مراد آبادی میں ہے یہ کتاب بھی اب کامیاب ہے ۔ دلائل الخیرات پڑھنے کی ترکیب کسی نے پوچھا دلائل الخیرات پڑھنے کی کیا ترکیب ہے فرمایا جتنے قیود ہیں سب زائد ہیں